بہت سے روزہ دار ایسے ہیں جنہیں روزوں کا ثمرہ بھوک پیاس کے علاوہ کچھ نہیں ملتا اور بہت سے عابد شب زندہ دار ایسے ہیں جنہیں عبادت کے نتیجہ میں جاگنے اور زحمت اٹھانے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔زیرک و دانا لوگوں کا سونا اور روزہ نہ رکھنا بھی قابل ستائش ...
نماز ہر پرہیز گار کے لیے باعث تقرب ہے اور حج ہر ضعیف و ناتواں کا جہاد ہے۔ہر چیز کی زکوٰۃ ہوتی ہے اور بدن کی زکوٰۃ روزہ ہے اور عورت کا جہاد شوہر سے حسن معاشرت ہے۔
...
جس شخص کو چار چیزیں عطا ہوئی ہیں وہ چار چیزوں سے محروم نہیں رہتا۔
1) جو دعا کرے وہ قبولیت سے محروم نہیں ہوتا۔
2) جسے توبہ کی توفیق ہو ‘وہ مقبولیت سے ناامید نہیں ہوتا ۔
3) جسے استغفار نصیب ہو وہ مغفرت سے محروم نہیں ہوتا۔
4) اور جوشکرکرے وہ اضافہ ...
دوست اس وقت تک دوست نہیں سمجھا جاسکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی تین موقعوں پر نگہداشت نہ کرے ‘ مصیبت کے موقع پر اس کے پس پشت اور اس کے مرنے کے بعد۔
...
”دنیا“ اصل منز ل قرار کے لیے ایک گزرگاہ ہے۔اس میں دو 2قسم کے لوگ ہیں: ایک وہ جنہوں نے اس میں اپنے نفس کو بیچ کر ہلاک کر دیا اورایک وہ جنہوں نے اپنے نفس کو خریدکرآزاد کردیا۔
...
ایک شخص کو دنیا کی برائی کرتے ہوئے سنا تو فرمایا !اے دنیا کی برائی کرنے والے اس کے فریب میں مبتلا ہو نے والے !اور غلط سلط باتوں کے دھوکے میں آنے والے !تم اس پر گرویدہ بھی ہوتے ہو ‘اور پھر اس کی مذمت بھی کرتے ہو۔کیا تم دنیا کو مجرم ٹھہرنے کا حق رکھ...
صفین سے پلٹتے ہوئے کوفہ سے باہر قبرستان پر نظر پڑی تو فرمایا: ”اے وحشت افزا گھروں ‘اجڑے مکانوں اور اندھیری قبروں کے رہنے والو!اے خاک نشینو !اے عالم غربت کے ساکنوں اے تنہائی اور الجھن میں بسر کرنے والو !تم تیز رو ہو جو ہم سے آگے بڑھ گئے ہو اور ہم ت...
شروع سردی میں سردی سے احتیاط کرو اور آخر میں اس کاخیر مقدم کر و کیونکہ سردی جسموں میں وہی کرتی ہے جو وہ درختوں میں کرتی ہے کہ ابتداء میں درختوں کو جھلس دیتی ہےاور انتہا میں سرسبز و شاداب کرتی ہے۔
موسم خزاں میں سردی سے بچاؤاس لیے ضروری ہے کہ موسم ...
مجھے تعجب ہوتا ہے بخیل پر کہ وہ جس فقرو ناداری سے بھاگنا چاہتا ہے ‘ا س کی طرف تیزی سے بڑھتا ہے اور جس ثروت و خوش حالی کا طالب ہوتا ہے وہی اس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے وہ دنیا میں فقیروں کی سی زندگی بسر کرتا ہے اورآخرت میں دولت مندوں کا سا اس سے محاسب...
میں اسلام کی ایسی صحیح تعریف بیان کر تا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہیں کی ”اسلام سر تسلیم خم کر نا ہے اور سر تسلیم جھکانا یقین ہے اور یقین تصدیق ہے اور تصدیق اعتراف فرض کی بجاآوری ہے اور فرض کی بجاآوری عمل ہے“۔
...
عورت کا غیر ت کر نا کفر ہے ‘اور مرد کا غیور ہونا ایمان ہے۔
مطلب یہ ہے کہ جب مر دکو چار عورتیں تک کر نے کی اجازت ہے تو عورت کا سوت گوارا نہ کر نا حلال خدا سے ناگواری کا اظہار اور ایک طرح سے حلال کو حرام سمجھنا ہے اور یہ کفر کے ہمپایہ ہے ‘اور چونکہ...
خوشانصیب اس کے کہ جس نے اپنے مقام پر فروتنی اختیا ر کی جس کی کمائی پاک و پاکیزہ ‘ نیت نیک اورخصلت و عادت پسندیدہ رہی جس نے اپنی ضرورت سے بچا ہوا مال خداکی راہ میں صرف کیا‘ بے کار باتوں سے اپنی زبان کو روک لیا ‘مردم آزادی سے کنارہ کش رہا ‘ سنت اسے ...
حضرت ایک جنازہ کے پیچھے جارہے تھے کہ ایک شخص کے ہنسنے کی آواز سنی جس پر آپ نے فرمایا:
گویا اس دنیا میں موت ہمارے علاوہ دوسروں کے لیے لکھی گئی ہے اورگویا یہ حق (موت )دوسروں ہی پر لاز م ہے اور گویا جن مرنے والوں کو ہم دیکھتے ہیں ‘وہ مسافر ہیں جو ...
ان دونوں قسم کے عملوں میں کتنا فرق ہے ایک وہ عمل جس کی لذت مٹ جائے لیکن اس کا وبال رہ جائے اور ایک وہ جس کی سختی ختم ہوجائے لیکن اس کا اجر وثواب باقی رہے۔
...
حضرتؑ سے قریش کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپؑ نے فرمایا کہ (قبیلہ)بنی مخزوم قریش کا مہکتا ہوا پھول ہیں ،ان کے مردوں سے گفتگو اور ان کی عورتوں سے شادی پسندیدہ ہے اوربنی عبد شمس دو ر اندیش اور پیٹھ پیچھے کی اوجھل چیز وں کی پوری روک تھا م کرنے والے ہ...
دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندرزہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے ،فریب خوردہ جاہل اس کی طرف کھینچتا ہے اور ہوشمند و دانا اس سے بچ کر رہتا ہے ۔
...
کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اللہ کی پردہ پوشی سے دھوکا کھائے ہوئے ہیں اور اپنے بارے میں اچھے الفاظ سن کر فریب میں پڑگئے ہیں اور مہلت دینے سے زیادہ اللہ کی جانب سے کوئی ب...
امیرالمومنین علیہ السلام سے دریافت کیا گیا کہ آپ علیہ السّلام کا حال کیسا ہے ؟تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا کہ ا س کا حال کیا ہوگا جسے زندگی موت کی طرف لیے جارہی ہواور جس کی صحت بیماری کا پیش خیمہ ہو اور جسے اپنی پناہ گاہ سے گرفت میں لے لیا جائے۔
...
جب دنیا اور اہل دنیا میں نیکی کا چلن ہو اورپھر کوئی شخص کسی ایسے شخص سے کہ جس سے رسوائی کی کوئی بات ظاہر نہیں ہوئی سو ءِ ظن رکھے تو اس نے اس پر ظلم و زیادتی کی اور جب دنیا واہل دنیا پر شروفساد کا غلبہ ہو اور پھر کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے حسن ظن رک...
عقل سے بڑھ کر کوئی مال سود مند اور خود بینی سے بڑھ کر کوئی تنہائی و حشت ناک نہیں ۔
اور تدبر سے بڑھ کر کوئی عقل کی بات نہیں۔
اور کوئی بزرگی تقویٰ کے مثل نہیں ۔
اور خوش خلقی سے بہتر کوئی ساتھی اورادب کے مانند کوئی میراث نہیں ۔
اور توفیق کے مانند کو...
سہل ابن حنیف انصار یؒ حضرتؑ کو سب لوگو ں میں زیادہ عزیز تھے یہ جب آپ ؑکے ہمراہ صفین سے پلٹ کر کوفہ پہنچے تو انتقال فرماگئے جس پر حضرت ؑنے فرمایا ”اگر پہاڑبھی مجھے دوست رکھے گا تووہ بھی ریزہ ریزہ ہو جائے گا “۔
سید رضیؒ فرماتے ہیں کہ چونکہ اس کی آزم...
اس انسان سے بھی زیادہ عجیب وہ گوشت کاایک لوتھڑا ہے۔
جو اس کی ایک رگ کے ساتھ آویزاں کردیاگیا ہے
اور وہ دل ہے جس میں حکمت و دانائی کے ذخیرے ہیں اور اس کے برخلاف بھی صفتیں پائی جاتی ہے۔
* اگر اسے امید کی جھلک نظر آتی ہے تو طمع اسے ذلت میں مبتلا...
اللہ نے چند فرائض تم پرعائد کئے ہیں انہیں ضائع نہ کرو اورتمہارے حدود کار مقرر کر دیئے گئے ہیں ان سے تجاوز نہ کرو۔اس نے چند چیز وں سے تمہیں منع کیا ہے اس کی خلا ف ورزی نہ کرو اور جن چند چیزوں کا اس نے حکم بیان نہیں کیاانہیں بھولے سے نہیں چھوڑدیا۔لہ...
نوف ابن فضالہ بکالی کہتے ہیں کہ میں نے ایک شب امیرالمومنین علیہ السلام کو دیکھاکہ وہ فر ش خواب سے اٹھے ایک نظر ستاروں پر ڈالی اور پھر فرمایا اے نوف! سوتے ہو یا جاگ رہے ہو ؟میں نے کہا کہ یا امیرالمومنین علیہ السّلام جاگ رہا ہوں ۔فرمایا ! اے نوف! خو...
آپؑ کے جسم پر ایک بوسیدہ اور پیوند دار جامہ دیکھا گیا تو آپ ؑسے اس کے بارے میں کہاگیا۔آپ ؑنے فرمایا !اس سے دل متواضع اور نفس رام ہوتا ہے اور مومن اس کی تاسی کرتے ہیں ۔دنیا اورآخرت آپس میں دو ناساز گار دشمن اور دو جدا جدا راستے ہیں ۔ چنانچہ جو دن...
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی بارگاہوں میں مقرب ہوگا جو لوگوں کے عیوب بیان کرنے والا ہواور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گاجو فاسق و فاجر ہو اور انصا ف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گ...
حاجت روائی تین چیزوں کے بغیر پائدار نہیں ہوتی ۔اسے چھوٹا سمجھا جائے تاکہ وہ بڑی قرار پائے اسے چھپایا جائے تاکہ وہ خود بخود ظاہر ہواور اس میں جلدی کی جائے تاکہ وہ خوش گوار ہو ۔
...
کچھ لوگوں نے آپ علیہ السّلام کے روبروآپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی ،توفرمایا ”اے اللہ! تومجھے مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے اور ان لوگوں سے زیادہ اپنے نفس کومیں پہچانتا ہوں ،اے خدا جو ان لوگوں کاخیال ہے ہمیں اس سے بہتر قرار دے اور ان (لغزشوں ) کو ...
ایک شخص کو انا للہ و انا الیہ راجعون(ہم اللہ کے ہیں اور اللہ کی طرف پلٹنا ہے )کہتے سنا تو فرمایا کہ ہمارا یہ کہنا کہ ہم اللہ کے ہیں اس کے مالک ہونے کا اعتراف ہے اور یہ کہنا کہ ہمیں اسی کی طرف پلٹناہے ۔یہ اپنے لیے فنا کا اقرار ہے ۔
...
ایک خارجی کے متعلق آپ علیہ السّلام نے سنا کہ وہ نماز شب پڑھتا ہے اور قرآن کی تلاوت کرتا ہے توآپ ؑنے فرمایا یقین کی حالت میں سونا شک کی حالت میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے ۔
...
انبیاء سے زیادہ خصوصیت ان لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو ان کی لائی ہوئی چیزوں کازیادہ علم رکھتے ہوں (پھر آپ ؑنے اس آیت کی تلاوت فرمائی)ابراہیم ؑسے زیادہ خصوصیت ان لوگوں کی تھی جو ان کے فرمانبردار تھے ۔اور ا ب اس نبی اور ایمان لانے والوں کی خصوصیت ہے ۔(...
آپ ؑسے دریافت کیا گیا کہ نیکی کیا چیز ہے توآپ ؑنے فرمایا کہ نیکی یہ نہیں کہ تمہارے مال واولاد میں فراوانی ہوجائے بلکہ خوبی یہ ہے کہ تمہارا علم زیادہ اور حلم بڑا ہواور تم اپنے پروردگار کی عباد ت پر ناز کرسکو اب اگر اچھا کام کروتو اللہ کا شکر بجالاؤ...
تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے کہ اے اللہ! میں تجھ سے فتنہ و آزمائش سے پناہ چاہتا ہوں اس لیے کہ کوئی شخص ایسا نہیں جو فتنہ کی لپیٹ میں نہ ہو بلکہ جو پناہ مانگے وہ گمراہ کرنے والے فتنوں سے پناہ مانگے کیونکہ اللہ سبحان کا ارشاد ہے اور اس بات کو جانے ر...
پورا عالم و دانا وہ ہے جو لوگوں کو رحمت خدا سے مایوس اوراس کی طرف سے حاصل ہونے والی آسائش و راحت سے ناامید نہ کرے ،اور نہ انہیں اللہ کے عذاب سے بالکل مطمئن کردے۔
...
جس نے اپنے اور اللہ کے مابین معاملات کو ٹھیک رکھا،تو اللہ اس کے اور لوگوں کے معاملات سلجھائے رکھے گا اور جس نے اپنی آخرت کو سنوار لیا ۔تو خدا اس کی دنیا بھی سنوار دے گا اور جو خود کو وعظ و پند کرلے ،تو اللہ کی طرف سے اس کی حفاظت ہوتی رہے گی۔
...
ابو جعفر محمد ابن علی الباقر علیہما السلام نے روایت کی ہے کہ امیرالمومنین علیہ السّلام نے فرمایا:
دنیا میں عذاب خدا سے دو 2چیزیں باعث امان تھیں ایک ان میں سے اٹھ گئی ٬مگر دوسری تمہارے پاس موجود ہے ۔لہٰذا اسے مضبوطی سے تھامے رہو ۔وہ امان جو اٹھالی ...
ایک شخص نے آپ کی بہت زیادہ تعریف کی حالانکہ وہ آپ سے عقیدت و ارادت نہ رکھتا تھا تو آپ نے فرمایا جو تمہاری زبان پر ہے میں اس سے کم ہوں اور جو تمہارے دل میں ہے اس سے زیادہ ہوں ۔
...
تمہیں ایسی پانچ باتوں کی ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر انہیں حاصل کرنے کے لیے اونٹوں کو ایڑ لگا کر تیز ہنکاؤتو وہ اسی قابل ہو ں گی۔
1. تم میں سے کوئی شخص اللہ کے سوا کسی سے آس نہ لگائے اور
2. اس کے گناہ کے علاوہ کسی شے سے خو ف نہ کھائے اور
3. اگر تم م...
ہرشخص کی قیمت وہ ہنر ہےجو اس شخص میں ہے ۔
سید رضی فرماتے ہیں کہ یہ ایک ایسا انمول جملہ ہے کہ نہ کوئی حکیمانہ بات اس کے ہم وزن ہو سکتی ہے ٬اور نہ کوئی جملہ اس کا ہم پایہ ہوسکتا ہے ۔
انسان کی حقیقی قیمت اس کا جوہر علم و کمال ہے ۔وہ علم و کمال کی جس ...
حکمت کی بات جہاں کہیں ہو اسے حاصل کرو کیونکہ حکمت منافق کے سینہ میں بھی ہوتی ہے ۔لیکن جب تک اس (کی زبان) سے نکل کر مومن کے سینہ میں پہنچ کر دوسر ی حکمتوں کے ساتھ بہل نہیں جاتی تڑپتی رہتی ہے ۔
...
ایک شخص نے امیرالمومنین علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا ہمارا اہل شام سے لڑنے کے لیے جانا قضا و قدر سے تھا ؟تو آپ ؑنے ایک طویل جواب دیا ۔جس کا ایک منتخب حصہ یہ ہے ۔
خدا تم پر رحم کرے شاید تم نے حتمی و لازمی قضاء و قدر سمجھ لیا ہے (کہ جس کے انجام دی...
جب ضرار ابن ضمرۃ صنبائی ؒمعاویہ کے پاس گئے اور معاویہ نے امیرالمومنین علیہ السّلام کے متعلق ان سے سوال کیا ٬تو انہوں نے کہاکہ میں اس امر کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بعض موقعوں پر آپؑ کو دیکھا جب کہ رات اپنے دامن ظلمت کو پھیلا چکی تھی تو آپ ؑمحراب ...
جب کسی کام میں اچھے برے کی پہچان نہ رہے توآغاز کو دیکھ کر انجام کو پہچان لینا چاہیے ۔
ایک بیج کو دیکھ کر کاشتکار یہ حکم لگا سکتا ہے کہ اس سے کو ن سا درخت پیدا ہوگا ۔اس کے پھل پھول اور پتے کیسے ہوں گے ٬اس کا پھیلاؤ اور بڑھاؤکتنا ہو گا ۔اسی طرح ایک ...
انسان کی ہر سانس ایک قدم ہے جو اسے موت کی طرف بڑھائے لیے جارہا ہے ۔
یعنی جس طرح ایک قدم مٹ کر دوسرے قدم کے لیے جگہ خالی کرتا ہے اور یہ قدم فرسائی منزل کے قرب کا باعث ہوتی ہے ٬ یونہی زندگی کی ہر سانس پہلی سانس کے لیے پیغام فنا بن کر کاروان زندگی ک...
جو لوگوں کا پیشوا بنتا ہے تو اسے دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے خود کو تعلیم دینا چاہیے اور زبان سے درس اخلا ق دینے سے پہلے اپنی سیرت و کردار سے تعلیم دینا چاہیے ۔اورجو اپنے نفس کی تعلیم و تادیب کرلے ٬وہ دوسروں کی تعلیم و تادیب کرنے والے سے زیادہ اح...
جب عقل بڑھتی ہےتو باتیں کم ہو جاتی ہیں ۔
بسیار گوئی پریشان خیالی کا اور پریشان خیالی عقل کی خامی کانتیجہ ہوتی ہے ۔اور جب انسان کی عقل کامل اور فہم پختہ ہوتا ہے تو اس کے ذہن اور خیالا ت میں توازن پید ا ہوجاتا ہے ۔اور عقل دوسرے قوائے بد نیہ کی طرح...
نااہل کے سامنے حاجت پیش کرنے سے جو شرمندگی حاصل ہوتی ہے وہ محرومی کے اندوہ سے کہیں زیادہ روحانی اذیت کا باعث ہوتی ہے ۔اس لیے کے مقصد سے محرومی کو برداشت کیا جاسکتا ہے ۔مگر ایک دنی و فر و مایہ کی زیر باری ناقابل برداشت ہوتی ہے ۔ چنانچہ ہر با حمیت ا...
جب تم پر سلام کیا جائے تو اس سے اچھے طریقہ سے جواب دو اور جب تم پر کوئی احسان کرے تو اس سے بڑھ چڑھ کر بدلہ دو اگرچہ اس صورت میں بھی فضیلت پہل کرنے والے ہی کے لئے ہو گی۔
...
قناعت وہ سرمایا ہے جو ختم نہیں ہو سکتا۔
(علامہ رضیؒ فرماتے ہیں کہ یہ کلام پیغمبر ﷺسے بھی مروی ہے۔
قناعت کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کو جو میسر ہو اس پر خوش و خرم رہے اور کم ملنے پر کبیدہ خاطر و شاکی نہ ہو اور اگر تھوڑے پر مطمئن نہیں ہو گا تو رشوت٬ ...
دولت ہو تو پردیس میں بھی دیس ہے اور مفلسی ہو تو دیس میں بھی دیس۔
(اگر انسان صاحبِ دولت و ثروت ہو تو وہ جہاں کہیں ہوگا اسے دوست و آشنا مل جائیں گے جس کی مدد سے اسے پردیس میں مسافرت کا احسا س نہ ہو گا اور اگر فقیر و نادار ہو تو اسے وطن میں بھی دوست ...
عقل سے بڑھ کر کوئی ثروت نہیں اور جہالت سے بڑھ کر کوئی بے مائیگی نہیں۔ ادب سے بڑھ کر کوئی میراث نہیں اور مشورہ سے زیادہ کوئی چیز معین و مددگار نہیں۔
...
بھوکے شریف اور پیٹ بھر ے کمینے کے حملے سے ڈرتے رہو۔
(مطلب یہ ہے کہ باعزت و باوقار آدمی کبھی ذلت و توہین گوارا نہیں کرتا۔ اگر اس کی عزت و وقار پر حملہ ہو گا تو وہ بھوکے شیر کی طرح جھپٹے گا اور ذلت کی زنجیروں کو توڑ کر رکھ دے گا اور اگر ذلیل و کم ظ...
۔ کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے اور دور اندیشی فکر و تدبر کا کام میں لانے سے اور تدبر بھیدوں کو چھپا کر رکھنے سے۔
See more at: http://nahjulbalaghaurdu.tk
...
انسان کی جتنی ہمت ہو اتنی ہی اس کی قدروقیمت اور جتنی مروت اور جوانمردگی ہو گی اتنی ہی راست گوئی ہو گی اور جتنی حمیت اور خودداری ہو گی اتنی ہی شجاعت ہو گی اور جتنی غیرت ہو گی اتنی ہی پاک دامنی ہو گی۔
-
See more at: http://nahjulbalaghaurdu.tk
...
اگر میں مومن کی ناک پر تلواریں لگاؤں کہ وہ مجھے دشمن رکھے٬ تو جب بھی وہ مجھ سے دشمنی نہ کرے گا اور اگر تمام متاعِ دنیا کافر کے آگے ڈھیر کر دوں کہ وہ مجھے دوست رکھے٬ تو بھی وہ مجھے دوست نہ رکھے گا۔ اس لیے کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو پیغمبر امی ﷺ کی زبان ...