نہج البلاغہ کلمہ 88 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, March 10, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 88

ابو جعفر محمد ابن علی الباقر علیہما السلام نے روایت کی ہے کہ امیرالمومنین علیہ السّلام نے فرمایا: دنیا میں عذاب خدا سے دو 2چیزیں باعث امان تھیں ایک ان میں سے اٹھ گئی ٬مگر دوسری تمہارے پاس موجود ہے ۔لہٰذا اسے مضبوطی سے تھامے رہو ۔وہ امان جو اٹھالی گئی وہ رسول اللہ صلی علیہ وآلہٖ وسلم تھے اور وہ امان جو باقی رہ گئی ہے وہ توبہ و استغفار ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ نے فرمایا”اللہ لوگوں پر عذاب نہیں کرے گا جب تک تم ان میں موجود ہو“ ۔اللہ ان لوگوں پر عذاب نہیں اتارے گا ٬جب کہ یہ لوگ توبہ و استغفار کررہے ہوں گے ۔ سید رضی علیہ الرحمتہ فرماتے ہیں کہ یہ بہترین استخراج اور عمد ہ نکتہ آفرینی ہے ۔

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here