Nahjul Balagha Kalma 135 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, June 8, 2015

Nahjul Balagha Kalma 135

جس شخص کو چار چیزیں عطا ہوئی ہیں وہ چار چیزوں سے محروم نہیں رہتا۔ 1) جو دعا کرے وہ قبولیت سے محروم نہیں ہوتا۔ 2) جسے توبہ کی توفیق ہو ‘وہ مقبولیت سے ناامید نہیں ہوتا ۔ 3) جسے استغفار نصیب ہو وہ مغفرت سے محروم نہیں ہوتا۔ 4) اور جوشکرکرے وہ اضافہ سے محروم نہیں ہوتا ۔ اور اس کی تصدیق قرآن مجید سے ہوتی ہے۔ چنانچہ دعا کے متعلق ارشاد الہی ہے: تم مجھ سے مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ اور استغفار کے متعلق ارشاد فرمایا ہے۔جو شخص کوئی برا عمل کرے یا اپنے نفس پر ظلم کرے پھر اللہ سے مغفرت کی دعا مانگے تو وہ اللہ کو بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا پائے گا۔ اور شکر کے بارے میں فرمایا ہے اگر تم شکر کرو گے تو میں تم پر (نعمت میں ) اضافہ کروں گا۔ اور توبہ کے لیے فرمایا ہے۔اللہ ان ہی لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہے جو جہالت کی بناء پر کوئی بری حرکت نہ کر بیٹھیں پھر جلدی سے توبہ کر لیں تو خدا ایسے لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور خدا جاننے والا اور حکمت والاہے۔

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here