حضرت علیؑ کی وصیت - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, May 12, 2020

حضرت علیؑ کی وصیت


1. میں تم دونوں کو خدا سے ڈرتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں۔
2. اوردنیا کی طرف مائل نہ ہونا خواہ وہ تمہاری طرف مائل ہو۔
3. اور دنیا کی جو چیز تم سے روک لی جائے اس پر افسوس نہ کرنا۔
4. اور جو بھی کہنا حق کے لئے کہنا۔
5. اور جو کچھ کرنا ثواب کے لئے کرنا۔
6. اور ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مدد گار رہنا۔
7. میں تم دونوں کو ، اپنی دوسروں اولادوں کو، اپنے کنبے کے افراد کو اور جن لوگوں تک میرا یہ نوشتہ پہنچے، اُن سب کو وصیت کرتا ہو ں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے امور کو منظم رکھنا۔
8. اور باہمی تعلقات کو سلجھائے رکھنا کیونکہ میں نے تمہارے نانا رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ آپس کی کشیدگیوں کو مٹانا عام نماز روزے سے افضل ہے۔
9. دیکھو!اپنے ہمسایوں کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا، کیونکہ ان کے بارے میں تمہارے نبی ﷺ نے برابر ہدایت کی ہےآپ ﷺ ان کے بارے میں اس قدر تاکید فرماتے تھے کہ ہمیں یہ گمان ہونے لگا تھا کہ آپﷺ انھیں بھی ورثہ دلائیں گے۔
10. اور قرآن کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت لے جائیں۔
11. نما ز کے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ وہ تمہارے دین کا ستون ہے۔
12. اور اپنے رب کے گھر کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا، جیتے جی اسے خالی نہ چھوڑنا۔
13. کیونکہ اگر یہ خالی چھوڑ دیا گیا تو پھر(عذاب سے) مہلت نہ پاؤ گے۔
14. اپنے اموال، جان اور زبان سے راہ خدا میں جہاد کے سلسلے میں خدا سے ڈرتے رہنا۔
15. تم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ رکھنا اور ایک دوسرے کی اعانت کرناخبردار ایک دوسرے سے قطع تعلق سے پرہیز کرنا۔
16. دیکھو! امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک نہ کرنا، ورنہ بدکردار تم پر مسلط ہو جائیں گے اور پھر اگر تم دعا مانگو گے تووہ قبول نہ ہو گی۔
17. اے عبدالمطلب کے بیٹو ایسا نہ ہو کہ تم، امیر المومنین قتل ہو گئے، امیر المومنین قتل ہوگئے کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگو۔
18. دیکھو میرے بدلے میں صرف میرا قاتل ہی قتل کیا جائے۔
19. دیکھو ! ا گر میں اس ضرب سے مر جاؤں تو تم اس ایک ضرب کے بدلے میں اسے ایک ضرب لگانا اور اس شخص کے ہاتھ پیر نہ کاٹناکیونکہ میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ خبردار کسی کے ہاتھ پیر نہ کاٹنا خواہ وہ کاٹنے والا کتا ہی کیوں نہ ہو۔

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here