جو لوگوں کا پیشوا بنتا ہے تو اسے دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے خود کو تعلیم دینا چاہیے اور زبان سے درس اخلا ق دینے سے پہلے اپنی سیرت و کردار سے تعلیم دینا چاہیے ۔اورجو اپنے نفس کی تعلیم و تادیب کرلے ٬وہ دوسروں کی تعلیم و تادیب کرنے والے سے زیادہ احترا م کا مستحق ہے ۔