اگر میں مومن کی ناک پر تلواریں لگاؤں کہ وہ مجھے دشمن رکھے٬ تو جب بھی وہ مجھ سے دشمنی نہ کرے گا اور اگر تمام متاعِ دنیا کافر کے آگے ڈھیر کر دوں کہ وہ مجھے دوست رکھے٬ تو بھی وہ مجھے دوست نہ رکھے گا۔ اس لیے کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو پیغمبر امی ﷺ کی زبان سے ہو گیا کہ آپ ؐنے فرمایا اے علیؑ کوئی مومن تم سے دشمنی نہ رکھے اور کوئی منافق تم سے محبت نہ کرے گا۔