سہل ابن حنیف انصار یؒ حضرتؑ کو سب لوگو ں میں زیادہ عزیز تھے یہ جب آپ ؑکے ہمراہ صفین سے پلٹ کر کوفہ پہنچے تو انتقال فرماگئے جس پر حضرت ؑنے فرمایا ”اگر پہاڑبھی مجھے دوست رکھے گا تووہ بھی ریزہ ریزہ ہو جائے گا “۔
سید رضیؒ فرماتے ہیں کہ چونکہ اس کی آزمائش کڑی اور سخت ہوتی ہے ۔اس لیے مصیبتیں اس کی طرف لپک کر بڑھتی ہے اور ایسی آزمائش انہی کی ہوتی ہے جو پرہیز گار نیکو کار منتخب و برگزیدہ ہوتے ہیں اور ایسا ہی آپؑ کا دوسرا ارشادہے ۔