آپ ؑسے دریافت کیا گیا کہ نیکی کیا چیز ہے توآپ ؑنے فرمایا کہ نیکی یہ نہیں کہ تمہارے مال واولاد میں فراوانی ہوجائے بلکہ خوبی یہ ہے کہ تمہارا علم زیادہ اور حلم بڑا ہواور تم اپنے پروردگار کی عباد ت پر ناز کرسکو اب اگر اچھا کام کروتو اللہ کا شکر بجالاؤ اور اگر کسی برائی کا ارتکاب کروتو توبہ واستغفارکرو ۔اور دنیا میں صرف دو اشخاص کے لیے بھلائی ہے ایک و ہ جو گناہ کرے توتوبہ سے اس کی تلافی کرے اور دوسرا وہ جو نیک کام میں تیز گام ہو۔