کچھ لوگوں نے آپ علیہ السّلام کے روبروآپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی ،توفرمایا ”اے اللہ! تومجھے مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے اور ان لوگوں سے زیادہ اپنے نفس کومیں پہچانتا ہوں ،اے خدا جو ان لوگوں کاخیال ہے ہمیں اس سے بہتر قرار دے اور ان (لغزشوں ) کو بخش دے جن کاانہیں علم نہیں“ ۔