March 2015 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Thursday, March 26, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 110

1:09 AM

حکم خدا کا نفاذ وہی کر سکتا ہے جو (حق معاملہ میں) نرمی نہ برتے عجز و کمزوری کا اظہار نہ کرے اور حرص و طمع کے پیچھے نہ لگ جائے ۔ ...

Read More

Wednesday, March 25, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 109

11:07 PM

ہم (اہلیت﷦)ہی وہ نقطہ اعتدال ہیں کہ پیچھے رہ جانے والے کو اس سے آکر ملنا ہے اور آگے بڑھ جانے والے کو اس کی طرف پلٹ کر آنا ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 108

10:13 PM

اس انسان سے بھی زیادہ عجیب وہ گوشت کاایک لوتھڑا ہے۔  جو اس کی ایک رگ کے ساتھ آویزاں کردیاگیا ہے اور وہ دل ہے جس میں حکمت و دانائی کے ذخیرے ہیں اور اس کے برخلاف بھی صفتیں پائی جاتی ہے۔ *   اگر اسے امید کی جھلک نظر آتی ہے تو طمع اسے ذلت میں مبتلا...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 107

10:08 PM

بہت سے پڑھے لکھوں کو (دین سے) بے خبر ی تباہ کردیتی ہے اورجوعلم ان کے پاس ہوتا ہے انہیں ذرا بھی فائدہ نہیں پہنچاتا۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 106

9:55 PM

جو لوگ اپنی دنیا سنوارنے کے لیے دین سے ہاتھ اٹھالیتے ہیں تو خد ا اس دنیاوی فائدہ سے کہیں زیادہ ان کے لیے نقصان کی صورتیں پیدا کردیتا ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 105

9:46 PM

اللہ نے چند فرائض تم پرعائد کئے ہیں انہیں ضائع نہ کرو اورتمہارے حدود کار مقرر کر دیئے گئے ہیں ان سے تجاوز نہ کرو۔اس نے چند چیز وں سے تمہیں منع کیا ہے اس کی خلا ف ورزی نہ کرو اور جن چند چیزوں کا اس نے حکم بیان نہیں کیاانہیں بھولے سے نہیں چھوڑدیا۔لہ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 104

9:39 PM

نوف ابن فضالہ بکالی کہتے ہیں کہ میں نے ایک شب امیرالمومنین علیہ السلام کو دیکھاکہ وہ فر ش خواب سے اٹھے ایک نظر ستاروں پر ڈالی اور پھر فرمایا اے نوف! سوتے ہو یا جاگ رہے ہو ؟میں نے کہا کہ یا امیرالمومنین علیہ السّلام جاگ رہا ہوں ۔فرمایا ! اے نوف! خو...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 103

9:31 PM

آپؑ کے جسم پر ایک بوسیدہ اور پیوند دار جامہ دیکھا گیا تو آپ ؑسے اس کے بارے میں کہاگیا۔آپ ؑنے فرمایا !اس سے دل متواضع اور نفس رام ہوتا ہے اور مومن اس کی تاسی کرتے ہیں ۔دنیا اورآخرت آپس میں دو ناساز گار دشمن اور دو جدا جدا راستے ہیں ۔ چنانچہ جو دن...

Read More

Wednesday, March 18, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 102

3:39 AM

لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جس میں وہی بارگاہوں میں مقرب ہوگا جو لوگوں کے عیوب بیان کرنے والا ہواور وہی خوش مذاق سمجھا جائے گاجو فاسق و فاجر ہو اور انصا ف پسند کو کمزور و ناتواں سمجھا جائے گا صدقہ کو لوگ خسارہ اور صلہ رحمی کو احسان سمجھیں گ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 101

3:34 AM

حاجت روائی تین چیزوں کے بغیر پائدار نہیں ہوتی ۔اسے چھوٹا سمجھا جائے تاکہ وہ بڑی قرار پائے اسے چھپایا جائے تاکہ وہ خود بخود ظاہر ہواور اس میں جلدی کی جائے تاکہ وہ خوش گوار ہو ۔ ...

Read More

Wednesday, March 11, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 100

11:40 PM

کچھ لوگوں نے آپ علیہ السّلام کے روبروآپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی ،توفرمایا ”اے اللہ! تومجھے مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے اور ان لوگوں سے زیادہ اپنے نفس کومیں پہچانتا ہوں ،اے خدا جو ان لوگوں کاخیال ہے ہمیں اس سے بہتر قرار دے اور ان (لغزشوں ) کو ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 99

11:40 PM

ایک شخص کو انا للہ و انا الیہ راجعون(ہم اللہ کے ہیں اور اللہ کی طرف پلٹنا ہے )کہتے سنا تو فرمایا کہ ہمارا یہ کہنا کہ ہم اللہ کے ہیں اس کے مالک ہونے کا اعتراف ہے اور یہ کہنا کہ ہمیں اسی کی طرف پلٹناہے ۔یہ اپنے لیے فنا کا اقرار ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ 98

11:36 PM

جب کوئی حدیث سنو تو اسے عقل کے معیار پر پرکھ لوصرف نقل الفاظ پر بس نہ کرو کیونکہ علم کے نقل کرنے والے تو بہت ہیں اور اس میں غور کرنے والے کم ہیں ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 97

11:35 PM

ایک خارجی کے متعلق آپ علیہ السّلام نے سنا کہ وہ نماز شب پڑھتا ہے اور قرآن کی تلاوت کرتا ہے توآپ ؑنے فرمایا یقین کی حالت میں سونا شک کی حالت میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 96

11:31 PM

انبیاء سے زیادہ خصوصیت ان لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو ان کی لائی ہوئی چیزوں کازیادہ علم رکھتے ہوں (پھر آپ ؑنے اس آیت کی تلاوت فرمائی)ابراہیم ؑسے زیادہ خصوصیت ان لوگوں کی تھی جو ان کے فرمانبردار تھے ۔اور ا ب اس نبی اور ایمان لانے والوں کی خصوصیت ہے ۔(...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 95

10:55 PM

جو عمل تقوی ٰ کے ساتھ انجام دیا جائے وہ تھوڑا نہیں سمجھا جاسکتا اور مقبول ہونے والا عمل تھوڑا کیونکر ہوسکتا ہے۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 94

10:37 PM

آپ ؑسے دریافت کیا گیا کہ نیکی کیا چیز ہے توآپ ؑنے فرمایا کہ نیکی یہ نہیں کہ تمہارے مال واولاد میں فراوانی ہوجائے بلکہ خوبی یہ ہے کہ تمہارا علم زیادہ اور حلم بڑا ہواور تم اپنے پروردگار کی عباد ت پر ناز کرسکو اب اگر اچھا کام کروتو اللہ کا شکر بجالاؤ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 93

10:30 PM

تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے کہ اے اللہ! میں تجھ سے فتنہ و آزمائش سے پناہ چاہتا ہوں اس لیے کہ کوئی شخص ایسا نہیں جو فتنہ کی لپیٹ میں نہ ہو بلکہ جو پناہ مانگے وہ گمراہ کرنے والے فتنوں سے پناہ مانگے کیونکہ اللہ سبحان کا ارشاد ہے اور اس بات کو جانے ر...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 92

10:27 PM

وہ علم بہت بے قدروقیمت ہے جو زبان تک رہ جائے اور وہ علم بہت بلند مرتبہ ہے جو اعضا و جوارح سے نمودار ہو۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 91

10:25 PM

یہ دل بھی اسی طرح اکتا جاتے ہیں جس طرح بدن اکتا جاتے ہیں ۔لہٰذا (جب ایسا ہوتو)ان کے لیے لطیف حکیمانہ نکات تلاش کرو ۔ ...

Read More

Tuesday, March 10, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 90

11:19 PM

پورا عالم و دانا وہ ہے جو لوگوں کو رحمت خدا سے مایوس اوراس کی طرف سے حاصل ہونے والی آسائش و راحت سے ناامید نہ کرے ،اور نہ انہیں اللہ کے عذاب سے بالکل مطمئن کردے۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 89

10:57 PM

جس نے اپنے اور اللہ کے مابین معاملات کو ٹھیک رکھا،تو اللہ اس کے اور لوگوں کے معاملات سلجھائے رکھے گا اور جس نے اپنی آخرت کو سنوار لیا ۔تو خدا اس کی دنیا بھی سنوار دے گا اور جو خود کو وعظ و پند کرلے ،تو اللہ کی طرف سے اس کی حفاظت ہوتی رہے گی۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 88

10:05 PM

ابو جعفر محمد ابن علی الباقر علیہما السلام نے روایت کی ہے کہ امیرالمومنین علیہ السّلام نے فرمایا: دنیا میں عذاب خدا سے دو 2چیزیں باعث امان تھیں ایک ان میں سے اٹھ گئی ٬مگر دوسری تمہارے پاس موجود ہے ۔لہٰذا اسے مضبوطی سے تھامے رہو ۔وہ امان جو اٹھالی ...

Read More

Monday, March 9, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 87

10:04 PM

اس شخص پر تعجب ہوتا ہے کہ جو توبہ کی گنجائش کے ہوتے ہوئے مایوس ہوجائے۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 86

9:30 PM

بوڑھے کی رائے مجھے جوان کی ہمت سے زیادہ پسند ہے (ایک روایت میں یوں ہے کہ بوڑھے کی رائے مجھے جوان کے خطرہ میں ڈٹے رہنے سے زیادہ پسند ہے ) ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 85

9:28 PM

جس کی زبان پر کبھی یہ جملہ نہ آئے کہ میں نہیں جانتا ۔تو وہ چوٹ کھانے کی جگہو ں پر چوٹ کھا کر رہتا ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 84

9:27 PM

تلوار سے بچے کھچے لوگ زیادہ باقی رہتے ہیں اور ان کی نسل زیادہ ہوتی ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 83

9:20 PM

ایک شخص نے آپ کی بہت زیادہ تعریف کی حالانکہ وہ آپ سے عقیدت و ارادت نہ رکھتا تھا تو آپ نے فرمایا جو تمہاری زبان پر ہے میں اس سے کم ہوں اور جو تمہارے دل میں ہے اس سے زیادہ ہوں ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ نمبر 82

9:17 PM

تمہیں ایسی پانچ باتوں کی ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر انہیں حاصل کرنے کے لیے اونٹوں کو ایڑ لگا کر تیز ہنکاؤتو وہ اسی قابل ہو ں گی۔ 1. تم میں سے کوئی شخص اللہ کے سوا کسی سے آس نہ لگائے اور 2. اس کے گناہ کے علاوہ کسی شے سے خو ف نہ کھائے اور 3. اگر تم م...

Read More

Thursday, March 5, 2015

نہج البلاغہ کلمہ نمبر 81

2:04 AM

ہرشخص کی قیمت وہ ہنر ہےجو اس شخص میں ہے ۔ سید رضی فرماتے ہیں کہ یہ ایک ایسا انمول جملہ ہے کہ نہ کوئی حکیمانہ بات اس کے ہم وزن ہو سکتی ہے ٬اور نہ کوئی جملہ اس کا ہم پایہ ہوسکتا ہے ۔ انسان کی حقیقی قیمت اس کا جوہر علم و کمال ہے ۔وہ علم و کمال کی جس ...

Read More

Wednesday, March 4, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 80

8:50 PM

حکمت مومن ہی کی گمشدہ چیز ہے اسے حاصل کرواگرچہ منافق سے لینا پڑے ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ نمبر 79

8:42 PM

حکمت کی بات جہاں کہیں ہو اسے حاصل کرو کیونکہ حکمت منافق کے سینہ میں بھی ہوتی ہے ۔لیکن جب تک اس (کی زبان) سے نکل کر مومن کے سینہ میں پہنچ کر دوسر ی حکمتوں کے ساتھ بہل نہیں جاتی تڑپتی رہتی ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 78

8:40 PM

ایک شخص نے امیرالمومنین علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا ہمارا اہل شام سے لڑنے کے لیے جانا قضا و قدر سے تھا ؟تو آپ ؑنے ایک طویل جواب دیا ۔جس کا ایک منتخب حصہ یہ ہے ۔ خدا تم پر رحم کرے شاید تم نے حتمی و لازمی قضاء و قدر سمجھ لیا ہے (کہ جس کے انجام دی...

Read More

نہجہ البلاغہ کلمہ نمبر 77

8:39 PM

جب ضرار ابن ضمرۃ صنبائی ؒمعاویہ کے پاس گئے اور معاویہ نے امیرالمومنین علیہ السّلام کے متعلق ان سے سوال کیا ٬تو انہوں نے کہاکہ میں اس امر کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بعض موقعوں پر آپؑ کو دیکھا جب کہ رات اپنے دامن ظلمت کو پھیلا چکی تھی تو آپ ؑمحراب ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ نمبر 76

8:12 PM

جب کسی کام میں اچھے برے کی پہچان نہ رہے توآغاز کو دیکھ کر انجام کو پہچان لینا چاہیے ۔ ایک بیج کو دیکھ کر کاشتکار یہ حکم لگا سکتا ہے کہ اس سے کو ن سا درخت پیدا ہوگا ۔اس کے پھل پھول اور پتے کیسے ہوں گے ٬اس کا پھیلاؤ اور بڑھاؤکتنا ہو گا ۔اسی طرح ایک ...

Read More

نہجہ البلاغہ کلمر نمبر 75

8:05 PM

جو چیز شمار میں آئے اُسے ختم ہونا چاہئے اور جسے آنا چاہئے وہ آکر رہے گا۔  ...

Read More
Page 1 of 8912345...89Next �Last

sponsors

Post Top Ad