Nahjul Balagha Kalma 349 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, April 14, 2016

Nahjul Balagha Kalma 349

جو شخص اپنے عیوب پر نظر رکھے گا وہ دوسروں کی عیب جوئی سے باز رہے گا۔

اور جو اللہ کے دیئے ہوئے رزق پر خوش رہے گا  وہ نہ ملنے والی چیز پر رنجیدہ نہیں ہوگا۔

جو ظلم کی تلوار کھینچتا ہے وہ اسی سے قتل ہوتا ہے ۔

جو اہم امور کو زبردستی انجام دینا چاہتا ہے۔وہ تباہ و بر باد ہوتا ہے

جو اٹھتی ہوئی موجوں میں پھاندتا ہے وہ ڈوبتا ہے ۔

جو بدنامی کی جگہوں پر جائے گا وہ بدنام ہوگا ۔

جو زیادہ بولے گا‘وہ زیادہ لغزشیں کرے گا ۔

اور جس میں حیا کم ہو اس میں تقویٰ کم ہوگا ۔

اور جس میں تقویٰ کم ہوگا اس کا دل مردہ ہوجائے گا۔

اور جس کا دل مردہ ہوگیا وہ دوزخ میں جاپڑا۔

جو شخص لوگوں کے عیوب کو دیکھ کر نا ک بھوں چڑھائے اور پھر انہیں اپنے لیے چاہے وہ سرا سرا حمق ہے۔

قناعت ایسا سرمایہ ہے جو ختم نہیں ہوتا۔

جو موت کو زیادہ یاد رکھتا ہے وہ تھوڑی سی دنیا پر بھی خوش ہورہتا ہے۔

جو شخص یہ جانتا ہے کہ اس کاقول بھی عمل کا ایک جز ہے ‘وہ مطلب کی بات کے علاوہ کلام نہیں کرتا۔

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here