سب سے بھاری گنا ہ وہ ہے کہ جس کا ارتکاب کرنے والا اسے سُبک سمجھے۔
چھوٹے گناہوں میں بے باکی و بے اعتنائی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان گناہ کے معاملہ میں بے پروا سا ہوجاتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ عادت اسے بڑے بڑے گناہوں کی جراٴت دلا دیتی ہے اور پھر وہ بغیر کسی جھجک کے ان کا مرتکب ہونے لگتا ہے۔لہٰذا چھوٹے گناہوں کو بڑے گناہوں کا پیش خیمہ سمجھتے ہوئے ان سے احتراز کر نا چاہیے تاکہ بڑے گناہوں کے مرتکب ہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔