اے اللہ!میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ میرا ظاہر لوگوں کی چشم ظاہر میں بہتر ہو اور جو اپنے باطن میں چھپائے ہوئے ہوں ‘وہ تیری نظروں میں برا ہو۔درآں حالیکہ میں لوگوں کے دکھاوے کے لیے اپنے نفس سے ان چیزوں کی نگہداشت کروں جن سب سے تو آگا ہ ہے۔اس طرح لوگوں کے سامنے تو ظاہر کے اچھا ہونے کی نمائش کروں اور تیرے سامنے اپنی بداعمالیوں کوپیش کر تا رہوں حس کے نتیجہ میں تیرے بندوں سے تقرب حاصل کروں ‘اور تیری خوشنودیوں سے دور ہی ہوتا چلاجاؤں۔