اس امت کے بہترین شخص کے بارے میں بھی اللہ کے عذاب سے بالکل مطمئن نہ ہوجاؤ۔کیونکہ اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے کہ ”گھاٹا اٹھانے والے لوگ ہی اللہ کے عذاب سے مطمئن ہوبیٹھے ہیں “ اور اس امت کے بدترین آدمی کے بارے میں بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاؤکیونکہ ارشاد الہی ہے کہ ”خد اکی رحمت سے کافروں کے علاوہ کوئی اورناامید نہیں ہوتا “۔