جابر ابن عبداللہ انصار ی سے فرمایا اے جابر!چارقسم کے آدمیوں سے دین و دنیا کا قیام ہے عالم جو اپنے علم کو کام میں لاتا ہو–جاہل جو علم کے حاصل کرنے میں عار نہ کرتا ہو– سخی جودادو دہش میں بخل نہ کرتا ہو اور فقیر جو آخرت کو دنیا کے عوض نہ بیچتا ہو۔تو جب عالم اپنے علم کو برباد کرے گاتوجاہل اس کے سیکھنے میں عار سمجھے گا اور جب دولت مند نیکی و احسان میں بخل کر ے گا تو فقیر اپنی آخرت دنیا کے بدلے بیچ ڈالے گا۔