April 2015 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Friday, April 24, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 123

12:18 AM

خوشانصیب اس کے کہ جس نے اپنے مقام پر فروتنی اختیا ر کی جس کی کمائی پاک و پاکیزہ ‘ نیت نیک اورخصلت و عادت پسندیدہ رہی جس نے اپنی ضرورت سے بچا ہوا مال خداکی راہ میں صرف کیا‘ بے کار باتوں سے اپنی زبان کو روک لیا ‘مردم آزادی سے کنارہ کش رہا ‘ سنت اسے ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 122

12:12 AM

حضرت  ایک جنازہ کے پیچھے جارہے تھے کہ ایک شخص کے ہنسنے کی آواز سنی جس پر آپ نے فرمایا: گویا اس دنیا میں موت ہمارے علاوہ دوسروں کے لیے لکھی گئی ہے اورگویا یہ حق (موت )دوسروں ہی پر لاز م ہے اور گویا جن مرنے والوں کو ہم دیکھتے ہیں ‘وہ مسافر ہیں جو ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 121

12:07 AM

ان دونوں قسم کے عملوں میں کتنا فرق ہے ایک وہ عمل جس کی لذت مٹ جائے لیکن اس کا وبال رہ جائے اور ایک وہ جس کی سختی ختم ہوجائے لیکن اس کا اجر وثواب باقی رہے۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 120

12:05 AM

حضرتؑ سے قریش کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپؑ نے فرمایا کہ (قبیلہ)بنی مخزوم قریش کا مہکتا ہوا پھول ہیں ،ان کے مردوں سے گفتگو اور ان کی عورتوں سے شادی پسندیدہ ہے اوربنی عبد شمس دو ر اندیش اور پیٹھ پیچھے کی اوجھل چیز وں کی پوری روک تھا م کرنے والے ہ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 119

12:04 AM

دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندرزہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے ،فریب خوردہ جاہل اس کی طرف کھینچتا ہے اور ہوشمند و دانا اس سے بچ کر رہتا ہے ۔ ...

Read More

Thursday, April 23, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 118

11:54 PM

موقع کو ہاتھ سے جانے دینا رنج و اندوہ کا باعث ہوتا ہے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 117

11:53 PM

میرے بارے میں دو(2 )قسم کے لوگ تباہ و برباد ہوئے ۔ایک وہ چاہنے والا جو حد سے بڑھ جائے اور ایک وہ دشمنی رکھنے والا جو عداوت رکھے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 116

11:51 PM

کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اللہ کی پردہ پوشی سے دھوکا کھائے ہوئے ہیں اور اپنے بارے میں اچھے الفاظ سن کر فریب میں پڑگئے ہیں اور مہلت دینے سے زیادہ اللہ کی جانب سے کوئی ب...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 115

11:50 PM

امیرالمومنین علیہ السلام سے دریافت کیا گیا کہ آپ علیہ السّلام کا حال کیسا ہے ؟تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا کہ ا س کا حال کیا ہوگا جسے زندگی موت کی طرف لیے جارہی ہواور جس کی صحت بیماری کا پیش خیمہ ہو اور جسے اپنی پناہ گاہ سے گرفت میں لے لیا جائے۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 114

11:47 PM

جب دنیا اور اہل دنیا میں نیکی کا چلن ہو اورپھر کوئی شخص کسی ایسے شخص سے کہ جس سے رسوائی کی کوئی بات ظاہر نہیں ہوئی سو ءِ ظن رکھے تو اس نے اس پر ظلم و زیادتی کی اور جب دنیا واہل دنیا پر شروفساد کا غلبہ ہو اور پھر کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے حسن ظن رک...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 113

11:45 PM

عقل سے بڑھ کر کوئی مال سود مند اور خود بینی سے بڑھ کر کوئی تنہائی و حشت ناک نہیں ۔ اور تدبر سے بڑھ کر کوئی عقل کی بات نہیں۔ اور کوئی بزرگی تقویٰ کے مثل نہیں ۔ اور خوش خلقی سے بہتر کوئی ساتھی اورادب کے مانند کوئی میراث نہیں ۔ اور توفیق کے مانند کو...

Read More

Wednesday, April 22, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 112

10:54 PM

جو ہم اہل بیت ﷦سے محبت کرے اسے جامہ فقر پہننے کے لیے آمادہ رہناچاہیے ۔ ...

Read More

نہج البلاغہ کلمہ 111

10:46 PM

سہل ابن حنیف انصار یؒ حضرتؑ کو سب لوگو ں میں زیادہ عزیز تھے یہ جب آپ ؑکے ہمراہ صفین سے پلٹ کر کوفہ پہنچے تو انتقال فرماگئے جس پر حضرت ؑنے فرمایا ”اگر پہاڑبھی مجھے دوست رکھے گا تووہ بھی ریزہ ریزہ ہو جائے گا “۔ سید رضیؒ فرماتے ہیں کہ چونکہ اس کی آزم...

Read More
Page 1 of 8912345...89Next �Last

sponsors

Post Top Ad