پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث کے متعلق کہ بڑھاپے کوخضاب کے ذریعہ بدل دو اور یہود سے مشابہت اختیار نہ کرو آپ علیہ السلام سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ اس موقع کے لئے فرمایا تھا جب کہ دین والے کم تھے اور اب جب کہ اس کا دامن پھیل چکا ہے اور سینہ ٹیک کر جم چکا ہے تو ہر شخص کو اختیار ہے-