دُعائے عَرفه
📏 فونٹ سائز ترتیبات
32px
20px
بِسْـمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِـيْمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَيْسَ لِقَضَآئِهٖ دَافِــعٌ
حمد ہے خدا کے لیے جس کے فیصلے کو کوئی بدلنے والا نہیں
وَّلَا لِعَطَآئِهٖ مَانِــعٌ
کوئی اس کی عطا روکنے والا نہیں
وَّلَا كَصُنْعِهٖ صُنْعُ صَانِعٍ
اور کوئی اس جیسی صنعت والا نہیں
وَّهُوَ الْجَوَادُ الْوَاسِـعُ
اور وہ کشادگی کے ساتھ دینے والا ہے
فَـطَرَ اَجْنَاسَ الْبَدَائِعِ
اس نے قسم قسم کی مخلوق بنائی
وَاَتْقَنَ بِحِكْمَتِهِ الصَّنَائِعَ
اور بنائی ہوئی چیزوں کو اپنی حکمت سے محکم کیا
لَا تَخْفٰي عَلَيْهِ الطَّلَايِـعُ
دنیا میں آنے والی کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں
وَلَا تَضِيْعُ عِنْدَهُ الْوَدَائِعُ
اس کے ہاں کوئی امانت ضائع نہیں ہوتی
جَازِيْ كُلِّ صَانِــعٍ
وہ ہر کام پر جزا دینے والا ہے
وَرَائِشُ كُلِّ قَانِــعٍ وَّراحِمُ كُلِّ ضَارِعٍ
وہ ہر قانع کو زیادہ دینے والا اور ہر نالاں پر رحم کرنے والا ہے
وَّمُنْزِلُ الْمَنَافِــعِ وَالْكِتَابِ الْجَامِــعِ بِالنُّوْرِ السَّاطِــعِ
وہ بھلائیاں نازل کرنے والا اور چمکتے نور کے ساتھ مکمل و کامل کتاب اتارنے والا ہے
وَ هُوَ لِلدَّعَوَاتِ سَامِعٌ وَّلِلْكُرُبَاتِ دَافِــعٌ
وہ لوگوں کی دعاؤں کا سننے والا، لوگوں کے دکھ دور کرنے والا
وَّلِلدَّرَجَاتِ رَافِــعٌ وَّلِلْجَبَابِرَةِ قَامِعٌ
درجے بلند کرنے والا اور سرکشوں کی جڑ کاٹنے والا ہے
فَلَآ اِلٰهَ غَيْرُهٗ وَلَاشَيْءَ يَعْدِلُهٗ
پس اس کے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی چیز اس کے برابر نہیں
وَلَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ
کوئی چیز اس کے مانند نہیں
وَّهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ
اور وہ سننے والا، دیکھنے والا ہے، باریک بین، خبر رکھنے والا ہے
وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّيْٓ اَرْغَبُ اِلَيْكَ وَاَشْهَدُ بِالرُّبُوْبِيَّةِ لَكَ
اے اللہ! بے شک میں تیری طرف متوجہ ہوا ہوں تیرے پروردگار ہونے کی گواہی دیتا ہوں
مُقِرًّا بِاَنَّكَ رَبِّيْ وَاِلَيْكَ مَرَدِّيْٓ
اور مانتا ہوں کہ تو میرا پالنے والا ہے اور میں تیری طرف لوٹا ہوں
اِبْتَدَاْتَنِيْ بِنِعْمَتِكَ قَبْلَ اَنْ اَكُوْنَ شَيْئًا مَّذْكُوْرًا
کہ تو نے مجھ سے اپنی نعمت کا آغاز کیا اس سے پہلے کہ میں وجود میں آتا
وَّخَلَقْتَنِيْ مِنَ التُّـرَابِ ثُمَّ اَسْكَنْتَنِي الْاَصْلَابَ
اور تو نے مجھ کو مٹی سے پیدا کیا، پھر بڑوں کی پشتوں میں جگہ دی
اٰمِناًلِّرَيْبِ الْمَنُوْنِ وَاخْتِلَافِ الدُّهُوْرِ وَالسِّنِينَ
مجھے موت سے اور ماہ وسال میں آنے والی آفات سے امن دیا
فَلَمْ اَزَلْ ظَاعِنًا مِّنْ صُلْبٍ اِلٰي رَحِمٍ
پس میں پے در پے ایک پشت سے ایک رحم میں آیا
فِيْ تَقَادُمٍ مِّنَ الْاَيَّامِ الْمَاضِيَةِ وَالْقُرُوْنِ الْخَالِيَةِ
ان دنوں میں جو گزرے ہیں اور ان صدیوں میں جو بیت چکی ہیں
لَمْ تُخْرِجْنِيْ لِرَاٴفَتِكَ بِيْ وَلُطْفِكَ لِيْ
تو نے بوجہ اپنی محبت و مہربانی کے مجھے پیدا نہیں کیا
وَاِحْسَانِكَ اِلَيَّ فِيْ دَوْلَةِ الْاَئِمَّةِ الْكُفْرِ
کافر بادشاہوں کے دور میں، یہ تیرا مجھ پر احسان تھا
الَّذِيْنَ نَقَضُوْا عَهْدَكَ وَكَذَّبُوْا رُسُلَك
کہ جن (بادشاہوں) نے تیرے فرمان کو توڑا اور تیرے رسولوں کو جھٹلایا
لَكِنَّكَ اَخْرَجْتَنِيْ لِلَّذِيْ سَبَقَ لِيْ مِنَ الْهُدَي
لیکن تو نے مجھ کو اس زمانے میں پیدا کیا جس میں مجھے ہدایت میسر آگئی
الَّذِيْ لَهٗ يَسَّرْتَنِيْ وَفِيْهِ اَنْشَاْتَنِيْ
تھوڑے ہی عرصے میں، کہ اس میں تو نے مجھے پالا
وَمِنْ قَبْلِ ذٰلِكَ رَؤُفْتَ بِيْ
اور اس سے پہلے تو نے میرے لیے محبت ظاہر فرمائی
بِجَمِيْلِ صُنْعِكَ وَسَوَابِـغِ نِعَمِكَ
اور اچھے عنوان سے بہترین نعمتیں عطا کیں
فَابْتَدَعْتَ خَلْقِيْ مِنْ مَّنِيٍّ يُّمْنٰي
پھر میرے پیدا کرنے کا آغاز ٹپکنے والے آب حیات سے کیا
وَاَسْكَنْتَنِيْ فِيْ ظُلُمَاتٍ ثَلاَثٍ ۢبَيْنَ لَحْمٍ وَّدَمٍ وَّجِلْدٍ
اور مجھ کو تین تاریکیوں میں ٹھہرا دیا یعنی گوشت، خون اور جلد کے نیچے
لَّمْ تُشْهِدْنِيْ خَلْقِيْ
جہاں میں نے بھی اپنی خلقت کو نہ دیکھا
وَلَمْ تَجْعَلْ اِلَيَّ شَيْئًا مِّنْ اَمْرِيْ
اور تو نے میرے اس معاملے میں سے کچھ بھی مجھ پر نہ ڈالا
ثُمَّ اَخْرَجْتَنِيْ لِلَّذِيْ سَبَقَ لِيْ مِنَ الْهُدٰٓي
پھر تو نے مجھے رحم مادر سے نکالا کہ مجھے ہدایت دے کر
اِلَي الدُّنْيَا تَآمًّا سَوِيًّا
دنیا میں درست و سالم جسم کے ساتھ بھیجا
وَحَفِظْتَنِيْ فِي الْمَهْدِ طِفْلًا صَبِيًّا
اور گہوارے میں میری نگہبانی کی جب میں چھوٹا بچہ تھا
وَّرَزَقْتَنِيْ مِنَ الْغِذَآءِ لَبَنًا مَّرِيًّا
تو نے میرے لیے تازہ دودھ کی غذا بہم پہنچائی
وَّعَطَفْتَ عَلَيَّ قُلُوبَ الْحَوَاضِيْنِ
اور دودھ پلانے والیوں کے دل میرے لیے نرم کر دیے
وَكَفَّلْتَنِي الْاُمَّهَاتِ الرَّوَاحِمَ
تو نے مہربان ماؤں کو میری پرورش کا ذمہ دار بنایا
وَكَلَاٴتَنِيْ مِنْ طَوَارِقِ الْجَآنِّ
جن و پری کے آسیب سے میری حفاظت فرمائی
وَسَلَّمْتَنِيْ مِنَ الزِّيَادَةِ وَالنُّقْصَانِ
اور مجھے ہر قسم کی کمی بیشی سے بچائے رکھا
فَتَعَالَيْتَ يَا رَحِيْمُ يَا رَحْمٰنُ
پس تو برتر ہے اے مہربان، اے عطاؤں والے
حَتّٰٓي اِذَا اسْتَهْلَلْتُ ناطِقًۢا بِالْكَلَامِ
یہاں تک کہ میں باتیں کرنے لگا
اَتْمَمْتَ عَلَيَّ سَوَابِـغَ الْاِ نْعَامِ
اور یوں تو نے مجھے اپنی بہترین نعمتیں پوری کر دیں
وَرَبَّيْتَنِيْ زَايِدًا فِيْ كُلِّ عَامٍ
اور ہر سال میرے جسم کو بڑھایا
حَتّٰٓي اِ ذَا كْتَمَلَتْ فِطْرَتِيْ وَاعْتَدَلَتْ مِرَّتِيْٓ
حتیٰ کہ میری جسمانی ترقی اپنے کمال تک پہنچ گئی اور میری شخصیت میں توازن پیدا ہو گیا
اَوْجَبْتَ عَلَيَّ حُجَتَّكَ بِاَنْ اَلْهَمْتَنِيْ مَعْرِفَتَكَ
تو مجھ پر تیری حجت قائم ہو گئی اس لیے کہ تو نے مجھے اپنی معرفت کرائی
وَرَوَّعْتَنِيْ بِعَجِآئِبِ حِكْمَتِكَ
اور اپنی عجیب عجیب حکمتوں کے ذریعے مجھے خائف کر دیا
وَاَيْقَظْتَنِيْ لِمَا ذَرَاْتَ فِيْ سَمَآئِكَ وَاَرْضِكَ مِنْۢ بَدَآئِـعِ خَلْقِكَ
اور مجھے بیدار کیا ان چیزوں کے ذریعے جو تو نے آسمان و زمین میں عجیب طرح سے خلق کیں
وَنَبَّهْتَنِيْ لِشُكْرِكَ وَذِكْرِكَ
اس طرح مجھے اپنے شکر اور ذکر سے آگاہ کیا
وَاَوجَبْتَ عَلَيَّ طَاعَتَكَ وَعِبَادَتَكَ
اور مجھ پر اپنی فرمانبرداری اور عبادت لازم فرمائی
وَفَهَّمْتَنِيْ مَا جَآءَتْ بِهٖ رُسُلُكَ
تو نے مجھے وہ چیز سمجھائی جو تیرے رسول لائے
وَيَسَّرْتَ لِيْ تَقَبُّلَ مَرْضَاتِكَ
اور میرے لیے اپنی رضاؤں کی قبولیت آسان کی
وَمَنَنْتَ عَلَيَّ فِيْ جَمِيْعِ ذٰلِكَ بِعَوْنِكَ وَلُطْفِكَ
تو ان سب باتوں میں مجھ پر تیرا احسان ہے، اس کے ساتھ تیری مدد اور مہربانی ہے
ثُمَّ اِذْ خَلَقْتَنِيْ مِنْ خَيْرِ الثَّرٰي
پھر جب تو نے مجھے پیدا کیا بہترین خاک سے
لَمْ تَرْضَ لِيْ يَآ اِلٰهِيْ نِعْمَةً دُوْنَ اُخْرٰي
تو میرے لیے اے اللہ! تو نے ایک آدھ نعمت پر ہی بس نہیں کی
وَرَزَقْتَنِيْ مِنْ اَنْوَاعِ الْمَعَاشِ وَصُنُوْفِ الرِّيَاشِ
بلکہ مجھے معاش کے کئی طریقے اور فائدے کے کئی راستے عطا کیے
بِمَنِّكَ الْعَظِيْمِ الْاَعْظَمِ عَلَيَّ
مجھ پر اپنے بڑے بہت بڑے احسان و کرم سے
وَاِحْسَانِكَ الْقَدِيْمِ اِلَيَّ
اور مجھ پر اپنی سابقہ مہربانیوں سے
حَتّٰٓي اِذَا اَتْمَمْتَ عَلَيَّ جَمِيْعَ النِّعَمِ
یہاں تک کہ جب مجھے تو نے یہ تمام نعمتیں دے دیں
وَصَرَفْتَ عَنِّيْ كُلَّ النِّقَمِ
اور تکلیفیں مجھ سے دور کر دیں
لَمْ يَمْنَعْكَ جَهْلِيْ وَجُرْاَتِيْ عَلَيْكَ
تیرے آگے میری جرأت اور میری نادانی اس میں رکاوٹ نہیں بنی
اَنْ دَلَلْتَنِيْٓ اِلٰي مَا يُقَرِّبُنِيْٓ اِلَيْكَ
کہ تو نے مجھے وہ راستے بتائے جو مجھ کو تیرے قریب کرتے
وَوَفَّقْتَنِيْ لِمَا يُزْلِفُنِيْ لَدَيْكَ
اور تو نے مجھے توفیق دی کہ تیرا پسندیدہ بنوں
فَاِنْ دَعَوْتُكَ اَجَبْتَنِيْ
پس میں نے جو دعا مانگی تو نے قبول کی
وَاِنْ سَئَلْتُكَ اَعْطَيْتَنِيْ
اور جو سوال کیا وہ تو نے پورا فرمایا
وَاِنْ اَطَعْتُكَ شَكَرْتَنِيْ
اگر میں نے تیری اطاعت کی تو نے قدر فرمائی
وَاِنْ شَكَرْتُكَ زِدْتَّنِيْ
اور میں نے شکر کیا تو نے زیادہ دیا
كُلُّ ذٰلِكَ اِكْمالٌ لِّاَنْعُمِكَ عَلَيَّ وَاِحْسَانِكَ اِلَيَّ
یہ سب مجھ پر تیری نعمتوں کی کثرت اور مجھ پر تیرا احسان و کرم ہے
فَسُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ مِنْ مُّبْدِيءٍ مُّعِيْدٍ حَميْدٍ مَّجِيْدٍ
پس تو پاک ہے تو پاک ہے کہ تو آغاز کرنے والا، لوٹانے والا، تعریف والا، بزرگی والا ہے
وَّتَقَدَّسَتْ اَسْمَآؤُكَ وَعَظُمَتْ اٰلَآوُكَ
اور پاک ہیں تیرے نام اور بہت بڑی ہیں تیری نعمتیں
فَاَيُّ نِعَمِكَ يَآ اِلَهِيْ اُحْصِيْ عَدَدًا وَّذِكْرًا
تو اے میرے خدا! تیری کس نعمت کی گنتی کروں اور اسے یاد کروں
اَمْ اَيُّ عَطَايَاكَ اَقُوْمُ بِهَا شُكْرًا
یا تیری کون کون سی عطاؤں کا شکر بجا لاؤں
وَّهِيَ يَا رَبِّ اَكْثَرُ مِنْ اَنْ يُّحْصِيَهَا الْعَآدُّوْنَ
اور اے میرے پروردگار یہ تو اتنی زیادہ ہیں کہ شمار کرنے والے انہیں شمار نہیں کر سکتے
اَوْ يَبْلُغَ عِلْمًۢابِهَا الْحَافِظُوْنَ
یا یاد کرنے والے ان کو یاد نہیں رکھ سکتے
ثُمَّ مَا صَرَفْتَ وَدَرَاْتَ عَنِّيْ اَللّٰهُمَّ مِنَ الضُرِّ وَالضَّرَّآءِ
پھر اے اللہ! جو تکلیفیں اور سختیاں تو نے مجھ سے دور کیں اور ہٹائی ہیں
اَكْثَرُ مِمَّا ظَهَرَ لِيْ مِنَ الْعَافِيَةِ وَالسَّرَّآءِ
ان میں اکثر ایسی ہیں جن سے میرے لیے آرام اور خوشی ظاہر ہوئی ہے
وَاَنَآ اَشْهَدُ يَآ اِلٰهِيْ بِحَقِيْقَةِ اِيْمَانِيْ
اور میں گواہی دیتا ہوں اے اللہ! اپنے ایمان کی حقیقت کے ساتھ،
وَعَقْدِ عَزَمَاتِ يَقِيْنِيْ
اپنے اٹل ارادوں کی مضبوطی،
وَخَالِصِ صَرِيْحِ تَوْحِيْدِيْ
اپنی واضح و آشکار توحید،
وَبَاطِنِ مَكْنُوْنِ ضَمِيْرِيْ
اپنے باطن میں پوشیدہ ضمیر،
وَعَلَآئِقِ مَجَارِيْ نُوْرِ بَصَرِيْ
اپنی آنکھوں کے نور سے پیوستہ راستوں،
وَاَسَارِيْرِ صَفْحَةِ جَبِيْنِيْ
اپنی پیشانی کے نقوش کے رازوں،
وَخُرْقِ مَسَارِبِ نَفْسِيْ
اپنے سانس کی رگوں کے سوراخوں،
وَخَذَارِيْفِ مَارِنِ عِرْنِيْنِيْ
اپنی ناک کے نرم و ملائم پردوں،
وَمَسَارِبِ سِمَاخِ سَمْعِيْ
اپنے کانوں کی سننے والی جھلیوں،
وَمَا ضُمَّتْ وَاَطْبَقَتْ عَلَيْهِ شَفَتَايَ
اور اپنے چپکنے اور ٹھیک بند ہونے والے ہونٹوں،
وَحَرَكَاتِ لَفْظِ لِسَانِيْ
اپنی زبان کی حرکات سے نکلنے والے لفظوں،
وَمَغْرَزِ حَنَكِ فَمِيْ وَفَكِّيْ
اپنے منہ کے اوپر نیچے کے حصوں کے ہلنے،
وَمَنَابِتِ اَضْرَاسِيْ
اپنے دانتوں کے اگنے کی جگہوں،
وَمَسَاغِ مَطْعَمِيْ وَمَشْرَبِيْ
اپنے کھانے پینے کے ذائقہ دار ہونے،
وَحِمَالَةِ اُمِّ رَاسِيْ
اپنے سر میں دماغ کی قرارگاہ،
وَبَلُوْ عِ فارِغِ حَبَآئِلِ عُنُقِيْ
اپنی گردن میں غذا کی نالیوں،
وَمَا اشْتَمَلَ عَلَيْهِ تَامُوْرُ صَدْرِيْ
اور ان ہڈیوں جن سے سینہ کا گھیرا بنا ہے،
وَحَمَآئِلِ حَبْلِ وَتِيْنِيْ
اپنے گلے کے اندر لٹکی ہوئی شہ رگ،
وَنِيَاطِ حِجَابِ قَلْبِيْ
اپنے دل میں آویزاں پردے،
وَاَفْلَاذِ حَوَاشِيْ كَبِدِيْ
اپنے جگر کے بڑھے ہوئے کناروں،
وَمَا حَوَتْهٗ شَرَاسِيْفُ اَضْلَاعِيْ
اپنی ایک دوسری سے ملی اور جھکی ہوئی پسلیوں،
وَحِقَاقُ مَفَاصِلِيْ وَقَبْضُ عَوَامِلِيْ
اپنے جوڑوں کے حلقوں، اپنے اعضاء کے بندھنوں،
وَاَطْرَافُ اَنَامِلِيْ وَلَحْمِيْ وَدَمِيْ
اپنی انگلیوں کے پوروں اور اپنے گوشت، خون،
وَشَعْرِيْ وَبَشَرِيْ وَعَصَبِيْ وَقَصَبِيْ
اپنے بالوں، اپنی جلد، اپنے پٹھوں اور نلیوں،
وَعِظَامِيْ وَمُخِّيْ وَعُرُوْقِيْ وَجَمِيْعُ جَوَارِحِيْ
اپنی ہڈیوں، اپنے مغز، اپنی رگوں اور اپنے ہاتھ پاؤں،
وَمَا انْتَسَجَ عَليٰ ذَلِكَ اَيّامَ رِضَاعِيْ
اور بدن کی جو میری شیرخوارگی میں پیدا ہوئیں،
وَمَآ اَقلَّتِ الْاَرْضُ مِنِّيْ
اور زمین پر پڑنے والے اپنے بوجھ،
وَنَوْمِيْ وَيَقْظَتِيْ وَسُكُوْنِيْ
اپنی نیند، اپنی بیداری، اپنے سکون،
وَحَرَكاَتِ رُكُوْعيْ وَسُجُوْدِيْٓ
اور اپنے رکوع و سجدے کی حرکات،
اَنْ لَّوْ حَاوَلْتُ وَاجْتَهَدْتُّ مَدَي الْاَعْصَارِ وَالْاَحْقَابِ
ان سب چیزوں پر اگر تیرا شکر ادا کرنا چاہوں اور تمام زمانوں اور صدیوں میں کوشاں رہوں
لَوْ عُمِّرْتُهَآ اَنْ اُؤَدِّيَ شُكْرَوَاحِدَةٍ مِّنْ اَنْعُمِكَ
اور عمر وفا کرے، تو تیری ان نعمتوں میں [سے صرف ایک نعمت کا شکر ادا کرنے کی کوشش کروں]
مَا اسْتَطَعْتُ ذٰلِكَ اِلَّا بِمَنِّكَ
تو اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا مگر تیرے احسان کے ذریعے
الْمُوْجَبِ عَلَيَّ بِهٖ شُكْرُكَ اَبَدًا جَدِيْدًا
جس سے مجھ پر تیرا ایک اور شکر واجب ہو جاتا ہے
وَثَنَآءً طَارِفًا عَتِيْدًا اَجَلْ
اور تیری لگاتار ثنا واجب ہو جاتی ہے
وَلَوْ حَرَصْتُ اَنَا وَالْعَادُّوْنَ مِنْ اَنَامِكَ
اور اگر میں ایسا کرنا چاہوں اور تیری مخلوق میں سے شمار کرنے والے بھی شمار کرنا چاہیں
اَنْ نُّحْصِيَ مَدٰٓي اِنْعَامِكَ سَالِفِهٖ وَ اٰنِفِهٖ
کہ ہم تیری گزشتہ و آئندہ نعمتیں شمار کریں
مَا حَصَرْنَاهُ عَدَدًا وَلَآ اَحْصَيْنَاهُ اَمَدًا
تو ہم نہ ان کی تعداد کا اور نہ ان کی مدت کا حساب کر سکیں گے
هَيْهَاتَ اَنّٰي ذٰلِكَ وَاَنْتَ الْمُخْبِرُ
یہ ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ تو نے بتایا ہے
فِيْ كِتَابِكَ النَّاطِقِ وَالنَّبَاءِ الصَّادِقِ
اپنی خبر دینے والی گویا کتاب میں سچی خبر دے کر
وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا
کہ اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو گنو تو ان کا حساب نہ لگا سکو گے
صَدَقَ كِتَابُكَ اَللّٰهُمَّ وَاَنْۢبَآؤُكَ
تیری کتاب سچی ہے اے اللہ! اور تیری خبریں بھی سچی ہیں
وَبَلَّغَتْ اَنْۢبِيَآؤُكَ وَرُسُلُكَ
جو تیرے نبیوں اور رسولوں نے تبلیغ کی وہ سچ ہے
مَآ اَنْزَلْتَ عَلَيْهِمْ مِّنْ وَحْيِكَ
جو تو نے ان پر وحی نازل کی وہ سچ ہے
وَشَرَعْتَ لَهُمْ وَبِهِمْ مِنْ دِيْنِكَ
اور جو ان کیلئے اور ان کے ذریعے اپنے دین کو جاری کیا وہ سچ ہے
غَيْرَ اَنِّيْٓ يَآ اِلٰهِيْٓ اَشْهَدُ بِجُهْدِيْ وَجِدِّيْ
دیگر یہ کہ اے میرے اللہ! گواہی دیتا ہوں میں اپنی محنت و کوشش کے ساتھ
وَمَبْلَغِ طَاعَتِيْ وَوُسْعِيْ
اور اپنی فرمانبرداری و ہمت کے ساتھ
وَاَقُوْلُ مُؤْمِنًا مُّوْقِنًا
اور میں ایمان و یقین سے کہتا ہوں
اَ لْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا فَيَكُوْنُ مَوْرُوْثًا
کہ حمد خدا کے لیے ہے جس نے اپنا کوئی بیٹا نہیں بنایا جو اس کا وارث ہو
وَّلَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِيْ مُلْكِهٖ فَيُضَآدَّهٗ فِيْمَا ابْتَدَعَ
اور نہ ملک و حکومت میں کوئی اس کا شریک ہے جو پیدا کرنے میں اس کا ہمکار ہو
وَلَا وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ فَيُرْفِدَهٗ فِيْمَا صَنَعَ
اور نہ وہ کمزور ہے کہ اشیاء کے بنانے میں کوئی اس کی مدد کرے
فَسُبْحَانَهٗ سُبْحَانَهٗ
پس وہ پاک ہے، پاک ہے
لَوْ كَانَ فِيْهِمَآ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا وَتَفَطَّرَتَا
اگر زمین و آسمان میں خدا کے سوا کوئی معبود ہوتا تو یہ ٹوٹ پھوٹ کر گر پڑتے
سُبْحَانَ اللّٰهِ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ
پاک ہے خدا یگانہ، یکتا، بے نیاز
الَّذِيْ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ
جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا
وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ حَمْدًا يُّعَادِلُ حَمْدَ
حمد ہے خدا کے لیے برابر اس حمد کے
مَلَّآئِكَتِهِ الْمُقَرَّبِيْنَ وَاَنْۢبِيَآئِهِ الْمُرْسَلِيْنَ
جو اس کے مقرب فرشتوں اور اس کے بھیجے ہوئے نبیوں نے کی ہے
وَصَلَّي اللّٰهُ عَلٰي خِيَرَتِهٖ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اور اس کے پسند کیے ہوئے محمدؐ نبیوں کے خاتم پر خدا کی رحمت ہو
وَاٰلِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ الْمُخْلَصِيْنَ وَسَلَّمَ
اور ان کی آل پر جو نیک پاک خالص ہیں اور ان پر سلام ہو
پھر آپ نے خدائے تعالیٰ سے حاجات طلب کرنا شروع کیں جب کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، اسی حالت میں آپ بارگاہ الہٰی میں یوں عرض گزار ہوئے:
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْٓ اَخْشَاكَ كَاَنِّيْٓ اَرَاكَ
اے اللہ! مجھے ایسا ڈرنے والا بنا دے گویا تجھے دیکھ رہا ہوں
وَاَسْعِدْنِيْ بِتَقْوٰيكَ وَلَا تُشْقِنِيْ بِمَعْصِيَتِكَ
مجھے پرہیزگاری کی سعادت عطا کر اور نافرمانی کے ساتھ بدبخت نہ بنا
وَخِرْلِيْ فِيْ قَضَآئِكَ وَبَارِكْ لِيْ فِيْ قَدَرِكَ
اپنی قضا میں مجھے نیک بنا دے اور اپنی تقدیر میں مجھے برکت عطا فرما
حَتّٰي لَآ اُحِبَّ تَعْجِيْلَ مَآ اَخَّرْتَ
یہاں تک کہ جس امر میں تو تاخیر کرے اس میں جلدی نہ چاہوں
وَلَا تَاخِيْرَ مَا عَجَّلْتَ
اور جس میں تو جلدی چاہے اس میں تاخیر نہ چاہوں
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ غِنَايَ فِيْ نَفْسِيْ
اے اللہ! پیدا کر دے میرے نفس میں بے نیازی
وَالْيَقِيْنَ فِيْ قَلْبِيْ وَالْاِخْلَاصَ فِيْ عَمَلِيْ
میرے دل میں یقین، میرے عمل میں خلوص
وَالنُّوْرَ فِيْ بَصَرِيْ وَالْبَصِيْرَةَ فِيْ دِيْنِيْ
میری نگاہ میں نور، میرے دین میں سمجھ
وَمَتِّعْنِيْ بِجَوَارِحِيْ
اور میرے اعضا میں فائدہ پیدا کر دے
وَاجْعَلْ سَمْعِيْ وَبَصَرِيْ الْوَارِثَيْنِ مِنِّيْ
اور میرے کانوں و آنکھوں کو میرا مطیع بنا دے
وَانْصُرْنِيْ عَلٰي مَنْ ظَلَمَنِيْ
اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے مقابل میری مدد کر
وَاَرِنِيْ فِيْهِ ثَارِيْ وَمَاٰرِبِيْ
مجھے اس سے بدلہ لینے والا بنا، یہ آرزو پوری کر
وَاَقِرَّ بِذَالِكَ عَيْنِيْ
اور اس سے میری آنکھیں ٹھنڈی فرما
اَللّٰهُمَّ اكْشِفْ كُرْبَتِيْ وَاسْتُرْ عَوْرَتِيْ
اے اللہ! میری سختی دور کر دے۔ میری پردہ پوشی فرما
وَاْغْفِرْلِيْ خَطِيْٓئَتِيْ
میری خطائیں معاف کر دے
وَاخْسَاٴْ شَيْطَانِيْ وَفُكَّ رِهَانِيْ
میرے شیطان کو ذلیل کر اور میری ذمہ داری پوری کرا دے
وَاْجَعْلْ لِّيْ يَآ اِلٰهِيْ الدَّرَجَةَ الْعُلْيَا فِي الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰي
میرے لیے اے میرے خدا دنیا اور آخرت میں بلند سے بلند تر مرتبے قرار دے
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا خَلَقْتَنِيْ
اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے ہے کہ تو نے مجھے پیدا کیا
فَجَعَلْتَنِيْ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا
تو نے مجھ کو سننے والا، دیکھنے والا بنایا
وَّلَكَ الْحَمْدُ كَمَا خَلَقْتَنِيْ
حمد تیرے ہی لیے ہے کہ تو نے مجھے پیدا کیا
فَجَعَلْتَنِيْ خَلْقًا سَوِيًّا رَّحْمَةًۢ بِيْ
تو اپنی رحمت سے بہترین تربیت عطا کی
وَقَدْ كُنْتَ عَنْ خَلْقِيْ غَنِيًّا
حالانکہ تو مجھے خلق کرنے سے بے نیاز تھا
رَّبِّ بِمَا بَرَاْتَنِيْ فَعَدَّلْتَ فِطْرَتِيْ
میرے پروردگار تو نے مجھے پیدا کیا ہے تو متوازن بنایا ہے
رَبِّ بِمَآ اَنْشَاْتَنِيْ فَاَحْسَنْتَ صُوْرَتِيْ
اے میرے پروردگار تو نے مجھے [خلق کیا تو بہترین صورت بھی عطا کی]
رَبِّ بِمَآ اَحْسَنْتَ اِلَيَّ وَفِيْ نَفْسِيْ عَافَيْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے مجھ پر احسان کیا اور مجھے صحت وعافیت دی
رَبِّ بِمَا كَلَاْتَنِيْ وَوَفَّقْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے میری حفاظت کی اور توفیق دی
رَبِّ بِمَآ اَنَعْمَتَ عَلَيَّ فَهَدَيْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے مجھے نعمت دی تو ہدایت بھی عطا کی ہے
رَبِّ بِمَآ اَوْلَيْتَنِيْ وَمِنْ كُلِّ خَيْرٍ اَعْطَيْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے مجھے اپنی پناہ میں لیا اور ہر بھلائی مجھے عطا فرمائی
رَبِّ بِمَآ اَطْعَمْتَنِيْ وَسَقَيْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے مجھے کھانا اور پانی دیا
رَبِّ بِمَآ اَغْنَيْتَنِيْ وَاَقْنَيْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے مجھے مال دیا، میری نگہبانی کی
رَبِّ بِمَآ اَعَنْتَنِيْ وَاَعْزَزْتَنِيْ
اے پروردگار تو نے میری مدد کی اور عزت بخشی
رَبِّ بِمَآ اَلْبَسْتَنِيْ مِنْ سِتْرِكَ الصَّافِيْ
اے پروردگار تو نے اپنی عنایت سے مجھے لباس عطا کیا
وَيَسَّرْتَ لِيْ مِنْ صُنْعِكَ الْكَافِيْ
اور اپنی چیزیں میری دسترس میں دی ہیں
صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
وَّاَعِنِّيْ عَلٰي بَوَآئِقِ الدُّهُوْرِ
اور میری مدد فرما زمانے کی سختیوں میں
وَصُرُوْفِ اللَّيَالِيْ وَالْاَيَّامِ
اور شب و روز کی گردش کے مقابلے میں
وَنَجِّني مِنْ اَهْوَالِ الدُّنْيَا وَكُرُبَاتِ الْاٰخِرَةِ
دنیا کے خوفوں اور آخرت کی سختیوں سے مجھے نجات دے
وَاكْفِنِيْ شَرَّ مَا يَعْمَلُ الظَّالِمُوْنَ فِي الْاَرْضِ
اور اس زمین پر ظالموں کے پھیلائے ہوئے فساد سے محفوظ رکھ
اَللّٰهُمَّ مَآ اَخَافُ فَاكْفِنِيْ وَمَآ اَحْذَرُ فَقِنِيْ
اے اللہ! حالت خوف میں میری مدد فرما اور ہر اُس سے بچائے رکھ جس سے میں ڈرتا ہوں
وَفِيْ نَفْسِيْ وَدِيْنِيْ فَاحْرُسْنِيْ
میری جان اور میرے ایمان کی نگہداری فرما
وَفِيْ سَفَرِيْ فَاحْفَظْنِيْ
دوران سفر میری حفاظت کر
وَفِيْٓ اَهْلِيْ وَمَالِيْ فَاخْلُفْنِيْ
اور میری عدم موجودگی میں میرے مال و اولاد کو نظر میں رکھ
وَفِيْمَا رَزَقْتَنِيْ فَبَارِكْ لِيْ
جو رزق تو نے مجھے دیا اس میں برکت دے
وَفِيْ نَفْسِيْ فَذَلِّلْنِيْ
میرے نفس کو میرا مطیع بنا دے
وَفِيْ ٓ اَعْيُنِ النَّاسِ فَعَظِّمْنِيْ
اور لوگوں کی نگاہوں میں مجھے عزت دے
وَمِنْ شَرِّ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ فَسَلِّمْنِيْ
مجھ کو جنّوں اور اور انسانوں کی بدی سے محفوظ فرما
وَبِذُنُوْبِيْ فَلَا تَفْضَحْنِيْ
میرے گناہوں پر مجھے بے پردہ نہ کر
وَبِسَرِيْرَتِيْ فَلَا تُخْزِنِيْ
میرے باطن سے مجھے رسوا نہ کر
وَبِعَمَلِيْ فَلَا تَبْتَلِنِيْ
میرے عمل پر میری گرفت نہ کر
وَنِعَمَكَ فَلَا تَسْلُبْنِيْ
اپنی نعمتیں مجھ سے نہ چھین
وَاِلٰي غَيْرِكَ فَلَا تَكِلْنِيْ
مجھے اپنے غیر کے حوالے نہ کر
اِلٰهِيْ اِلٰي مَنْ تَكِلُنِيْ اِلٰي قَرِيْبٍ فَيَقْطَعُنِيْٓ
میرے خدا تو مجھے جس کے بھی حوالے کرے گا وہ جلد ہی نظریں پھیرے گا
اَمْ اِلٰي بَعِيْدٍ فَيَتَجَهَّمُنِيْٓ
یا تھوڑے عرصے کے بعد مجھ سے نفرت کرے گا
اَم اِلَي الْمُسْتَضْعَفِيْنَ لِيْ
یا ان کے حوالے کرے گا جو مجھے پست سمجھیں؟
وَاَنْتَ رَبِّيْ وَمَلِيْكُ اَمْرِيْٓ
جبکہ تو میرا پروردگار اور میرا مالک ہے
اَشْكُوْٓ اِلَيْكَ غُرْبَتِيْ وَبُعْدَ دَارِيْ
میں تجھی سے کی شکایت کرتا ہوں اپنی اس بے کسی، اپنے گھر سے دوری کی
وَهَوَانِيْ عَلٰي مَنْ مَّلَّكْتَهٗٓ اَمْرِيْٓ
اور جسے تو نے مجھ پر اختیار دیا ہے اس کی۔
اِلٰهِيْ فَلَا تُحْلِلْ عَلَيَّ غَضَبَكَ
میرے اللہ! مجھ پر اپنا غضب نازل نہ فرما
فَاِنْ لَّمْ تَكُنْ غَضِبْتَ عَلَيَّ فَلَآ اُبَالِيْ سِوَاكَ
پس اگر تو ناراض نہ ہو تو پھر مجھے تیرے سوا کسی کی پروا نہیں
سُبْحَانَكَ غَيْرَ اَنَّ عَافِيَتَكَ اَوْسَعُ لِيْ
تیری ذات پاک ہے، تیری مہربانی مجھ پر بہت زیادہ ہے
فَاَسْئَلُكَ يَا رَبِّ بِنُوْرِ وَجْهِكَ
پس مزید سوال کرتا ہوں بواسطہ تیرے نور کے
الَّذِيْٓ اَشْرَقَتْ لَهُ الْاَرْضُ وَالسَّمٰوٰاتُ
جس سے زمین اور سارے آسمانوں روشن ہوئے
وَكُشِفَتْ بِهِ الظُّلُمَاتُ
تاریکیاں اس کے ذریعے سے چھٹ گئیں
وَصَلَحَ بِهٖٓ اَمْرُ الْاَ وَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ
اور اس سے اگلے پچھلے لوگوں کے کام سدھر گئے
اَنْ لَّا تُمِيْتَنِيْ عَلٰي غَضَبِكَ
یہ کہ مجھے موت نہ دے جب تو مجھ سے ناراض ہو
وَلَا تُنْزِلَ بِيْ سَخَطَكَ لَكَ الْعُتْبٰي
اور مجھ پر سختی نہ ڈال، تجھ سے معافی کا طالب ہوں
لَكَ الْعُتْبٰي حَتّٰي تَرْضٰي قَبْلَ ذٰلِكَ
معافی کا طالب ہوں، حتیٰ کہ تو میری موت سے پہلے مجھ سے راضی ہو جائے
لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرَامِ وَالْمَشْعَرِ الْحَرَامِ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے کہ تو حرمت والے شہر، حرمت والے مشعر کا رب ہے
وَالْبَيْتِ الْعَتِيْقِ الَّذِيْٓ اَحْلَلْتَهُ الْبَرَكَةَ
اور پاکیزہ گھر کعبہ کا رب ہے جس میں تو نے برکت نازل کی
وَجَعَلْتَهٗ لِلنَّاسِ اَمْنًا
اور اسے لوگوں کیلئے جائے امن قرار دیا
يَّا مَنْ عَفَا عَنْ عَظِيْمِ الذُّنُوْبِ بِحِلْمِهٖ
اے وہ جو اپنی نرمی سے بڑے بڑے گناہ معاف کرتا ہے
يَا مَنْ اَسْبَغَ النَّعْمَآءَ بِفَضْلِهٖ
اے وہ جو اپنے فضل سے نعمتیں کامل کرتا ہے
يَا مَنْ اَعْطَي الْجَزِيْلَ بِكَرَمِهٖ
اے وہ جو اپنے کرم سے بہت عطا کرتا ہے
يَا عُدَّتِيْ فِيْ شِدَّتِيْ يَا صَاحِبِيْ فِيْ وَحْدَتِيْ
اے سختی کے وقت میری مدد پر آمادہ، اے تنہائی کے ہنگام میرے ساتھی
يَا غِيَاثِيْ فِيْ كُرْبَتِيْ يَا وَلِيِّيْ فِيْ نِعْمَتِيْ
اے مشکل میں میرے فریاد رس، اے مجھے نعمت دینے والے مالک
يَآ اِلٰهِيْ وَاِلٰهَ اٰبَائِيْٓ اِبْرَاهِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ
اے میرے معبود اور میرے آبا و اجداد ابراہیمؑ، اسمٰعیلؑ، اسحاقؑ اور یعقوبؑ کے معبود
وَرَبَّ جَبْرَآئِيْلَ وَمِيْكَآئِيْـلَ وَاِسْرَافِيْلَ
اور مقرب فرشتوں جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب
وَرَبَّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ وَاٰلِهِ الْمُنْتَجَبِيْنَ
اور اے نبیوں کے خاتم حضرت محمدؐ اور ان کے گرامی قدر آلؑ کے رب
وَمُنْزِلَ التَّوْرٰيةِ وَالْاِنْجِيْلِ وَالزَّبُوْرِ وَالْفُرْقَانِ
اے تورات، انجیل، زبور اور قرآن کریم کے نازل کرنے والے
وَمُنَزِّلَ كٓهٰيٰعٓصٓ وَطٰهٰ وَيٰسٓ وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِيْمِ
اے کھٰیٰعص، طٰہٰ، یٰس اور قرآن کریم کے نازل کرنے والے
اَنْتَ كَهْفِيْ حِيْنَ تُعْيِيْنِي الْمَذَاهِبُ فِيْ سَعَتِهَا
تو ہی میری جائے پناہ ہے جب زندگی کے وسیع راستے مجھ پر تنگ ہو جائیں
وَتَضِيْقُ بِيَ الْاَرْضُ بِرُحْبِهَا
اور زمین کشادگی کے باوجود میرے لیے تنگ ہو جائے
وَلَوْلَا رَحْمَتُكَ لَكُنْتُ مِنَ الْهَالِكِيْنَ
اور اگر تیری رحمت شامل حال نہ ہوتی تو میں تباہ ہو جاتا
وَاَنْتَ مُقِيْلُ عَثْرَتِيْ
تو ہی میرے گناہ معاف کرنے والا ہے
وَلَوْلَا سَتْرُكَ اِيَّايَ لَكُنْتُ مِنَ الْمَفْضُوْحِيْنَ
اور اگر تو میری پردہ پوشی نہ کرتا تو میں رسوا ہو کر رہ جاتا
وَاَنْتَ مُؤَيِّدِيْ بِالنَّصْرِ عَلٰٓي اَعْدَآئِيْ
اور تو اپنی مدد کے ساتھ دشمنوں کے مقابل میں مجھے قوت دینے والا ہے
وَلَوْلَا نَصْرُكَ اِيَّايَ لَكُنْتُ مِنَ الْمَغْلُوْبِيْنَ
اور اگر تیری مدد حاصل نہ ہوتی تو میں زیر ہو جانے والوں میں سے ہو جاتا
يَا مَنْ خَصَّ نَفْسَهٗ بِالسُّمُوِّ وَالرِّفْعَةِ
اے وہ جس نے اپنی ذات کو بلندی اور برتری کے لیے خاص کیا
فَاَوْلِيَآءُهٗ بِعِزِّهٖ يَعْتَزُّوْنَ
اور جس کے دوست اس کی عزت سے عزت پاتے ہیں
يَا مَنْ جَعَلَتْ لَهُ الْمُلُوْكُ نِيْرَالْمَذَلَّةِ عَلٰٓي اَعْنَاقِهِمْ
اے وہ جس کے دربار میں بادشاہوں نے اپنی گردنوں میں عاجزی کا طوق پہنا
فَهُمْ مِنْ سَطَوَاتِهٖ خَآئِفُوْنَ
پس وہ اس کے دبدبے سے ڈرتے ہیں
يَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي ْالصُّدُوْرُ
وہ آنکھوں کے اشاروں کو اور جو سینوں میں چھپا ہے اسے جانتا ہے
وَغَيْبَ مَاتَاْتِيْ بِهِ الْاَزْمِنَةُ وَالدُّهُوْرُ
اور ان غیب کی باتوں کو جانتا ہے جو آئندہ زمانوں میں ظاہر ہوں گی
يَا مَنْ لَّا يَعْلَمُ كَيْفَ هُوَ اِلَّا هُوَ
اے وہ جس کی [کیفیت] کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود
يَا مَنْ لَّا يَعْلَمُ مَا هُوَ اِلَّا هُوَ
اے وہ جس کی حقیقیت کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود
يَا مَنْ لَّا يَعْلَمُهٗٓ اِلَّا هُوَ
اے وہ کوئی جس کا علم نہیں رکھتا مگر وہ خود
يَا مَنْ كَبَسَ الْارْضَ عَلَي الْمَآءِ وَسَدَّ الْهَوَآءَ بِالسَّمَآءِ
اے وہ جس نے زمین کو پانی کی سطح پر رکھا ہوا اور ہوا کو فضائے آسمان میں باندھا
يَا مَنْ لَّهٗٓ اَكْرَمُ الْاَسْمَآءِ
اے وہ جس کیلئے سب سے بہترین نام ہے
يَا ذَالْمَعْرُوْفِ الَّذِيْ لَا يَنْقَطِـعُ اَبَدًا
اے احسان کے مالک جو کسی وقت میں منقطع نہ ہوتا
يَّا مُقَيِّضَ الرَّكْبِ لِيُوْسُفَ فِي الْبَلَدِ الْقَفْرِ
اے یوسفؑ کے لیے بے آب بیابان میں کاروان کو روکنے والے
وَمُخْرِجَهٗ مِنَ الْجُبِّ وَجَاعِلَهٗ بَعْدَ الْعُبُوْدِيَّةِ مَلِكًا
اور انہیں کنوئیں میں سے نکالنے والے اور غلامی کے بعد ان کو بادشاہ بنانے والے
يَّا رَآدَّهٗ عَلٰي يَعْقُوْبَ
اے یوسفؑ کو یعقوبؑ سے ملانے والے
بَعْدَ اَنِ ابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيْمٌ
جبکہ ان کی آنکھیں روتے روتے سفید ہوچکی تھیں اور وہ سخت غم زدہ رہتے تھے
يَا كَاشِفَ الضُّرِّ وَالْبَلْوٰي عَنْ اَيُّوبَ
اے ایوبؑ کو نقصان اور مصیبت سے نجات دینے والے
وَمُمْسِكَ يَدَيْ اِبْرَهِيْمَ عَنْ ذَبْحِ ابْنِهٖ
اے اپنے بیٹے کو ذبح کرنے میں ابراہیمؑ کے ہاتھوں کو روکنے والے
بَعْدَ كِبَرِ سِنِّهٖ وَفَـنَآءِ عُمْرِهٖ
جب وہ بہت بوڑھے اور زندگی کی آخری منزل میں تھے
يَا مَنِ اسْتَجَابَ لِزَكَرِيَّا فَوَهَبَ لَهٗ يَحْيٰي
اے وہ جس نے زکریاؑ کی دعا قبول کی پس انہیں یحیٰیؑ عطا کیا
وَلَمْ يَدَعْهُ فَرْدًا وَّحِيْدًا
اور انہیں یکہ و تنہا نہ چھوڑا تھا
يَّا مَنْ اَخْرَجَ يُوْنُسَ مِنْ بَطْنِ الْحُوْتِ
اے وہ جس نے یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا
يَا مَنْ فَلَقَ الْبَحْرَ لِبَنِيْٓ اِسْرَآئِيْلَ فَاَنْجَاهُمْ
اے وہ جس نے بنی اسرائیل کے لیے دریا میں راستے بنائے پس انہیں نجات دی
وَجَعَلَ فِرْعَوْنَ وَجُنُودَهٗ مِنَ الْمُغْرَقِيْنَ
اور فرعون اور اس کے لشکروں کو غرق کر دیا
يَا مَنْ اَرْسَلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ ۢبَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهٖ
اے وہ جو باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے
يَا مَنْ لَّمْ يَعْجَلْ عَلٰي مَنْ عَصَاهُ مِنْ خَلْقِهٖ
اے وہ جو اپنی مخلوق میں نافرمانی کرنے والے کی گرفت میں جلدی نہیں کرتا
يَا مَنِ اسْتَنْقَذَ السَّحَرَةَ مِنْۢ بَعْدِ طُوْلِ الْجُحُوْدِ
اے وہ جس نے جادوگروں کو مدتوں کے کفر سے نجات عطا فرمائی
وَقَدْ غَدَوْا فِيْ نِعْمَتِهٖ
جبکہ وہ اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے،
يَاٴكُلُوْنَ رِزْقَهٗ وَيَعْبُدُوْنَ غَيْرَهٗ
اس کی دی ہوئی روزی کھاتے اور عبادت اس کے غیر کی کرتے تھے
وَقَدْ حَآدُّوْهُ وَنَآدُّوْهُ وَكَذَّبُوْا رُسُلَهٗ
وہ خدا سے دشمنی کرتے، شرک کی راہ پر چلتے اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے
يَآ اَللّٰهُ يَآ اَللّٰهُ يَا بَدِيْٓءُ
اے اللہ، اے اللہ! اے آغاز کرنے والے
يَا بَدِيْعُ لَا نِدَّلَكَ يَا دَآئِمًا لَّا نَفَادَ لَكَ
اے پیدا کرنے والے، تیرا کوئی ثانی نہیں، اے ہمیشگی والے، تجھے فنا نہیں
يَا حَيًّا حِيْنَ لَا حَيَّ يَا مُحْيِيَ الْمَوْتٰي
اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا، اے مردوں کو زندہ کرنے والے
يَا مَنْ هُوَ قآئِمٌ عَلٰي كُلِّ نَفْسٍۢ بِمَا كَسَبَتْ
اے ہر نفس کے اعمال پر نگہبان جو اس نے انجام دیے
يَا مَنْ قَلَّ لَهٗ شُكْرِيْ فَلَمْ يَحْرِمْنِيْ
اے وہ میں نے جس کا شکر کم کیا تب بھی اس نے مجھے محروم نہ کیا
وَعَظُمَتْ خَـطِيْٓـئَتِيْ فَلَمْ يَفْضَحْنِيْ
میں نے بڑی بڑی خطائیں کیں تب بھی اس نے مجھے رسوا نہ کیا
وَرَاٰنِيْ عَلَي الْمَعَاصِيْ فَلَمْ يَشْهَرْنِيْ
اس نے مجھے نافرمان دیکھا تو پردہ فاش نہ کیا
يَا مَنْ حَفِظَنِيْ فِيْ صِغَرِيْ
اے وہ جس نے میرے بچپنے میں میری حفاظت کی
يَا مَنْ رَّزَقَنِيْ فِيْ كِبَرِيْ
اے وہ جس نے میرے بڑھاپے میں روزی دی
يَا مَنْ اَيَادِيْهِ عِنْدِيْ لَا تُحْصٰي وَنِعَمُهٗ لَا تُجَازٰي
اے وہ جس کی نعمتوں کا کوئی شمار ہی نہیں اور جس کی نعمتوں کا کوئی بدلہ نہیں
يَا مَنْ عَارَضَنِيْ بِالْخَيْرِ وَالْاِحْسَانِ
اے وہ جس نے مجھ سے بھلائی اور احسان کیا
وَعَارَضْتُهٗ بِالْاِسَائَةِ وَالْعِصْيَانِ
اور میں نے برائی اور نافرمانی پیش کی
يَا مَنْ هَدَانِيْ لِلْاِ يْمَانِ مِنْ قَبْلِ اَنْ اَعْرِفَ شُكْرَ الْاِمْتِنَانِ
اے وہ جس نے مجھے ایمان کی راہ بتائی اس سے پہلے کہ اس پر میری طرف سے شکر ادا ہوتا
يَا مَنْ دَعَوْتُهٗ مَرِيْضًا فَشَفَانِيْ
اے وہ جسے میں نے بیماری میں پکارا تو مجھے شفا دی
وَعُرْيَانًا فَكَسَانِيْ وَجَآئِعًا فَاَشْبَعَنِيْ
عریانی میں پکارا تو لباس دیا، بھوک میں پکارا تو مجھے سیر کیا
وَعَطْشَانًا فَاَرْوَانِيْ وَذَلِيْلًا فَاَعَزَّنِيْ
پیاس میں پکارا تو سیراب کیا، پستی میں عزت دی
وَجَاهِلًا فَعَرَّفَنِيْ وَوَحِيْدًا فَكَثَّرَنِيْ
نادانی میں معرفت بخشی، تنہائی میں کثرت دی
وَغَايِبًا فَرَدَّنِيْ وَمُقِلًّا فَاَغْنَانِيْ
سفر سے وطن پہنچایا، تنگدستی میں مجھے مال دیا
وَمُنْتَصِرًا فَنَصَرَنِيْ وَغَنِيًّا فَلَمْ يَسْلُبْنِيْ
مدد مانگی تو میری مدد فرمائی، تونگر تھا تو میرا مال نہیں چھینا
وَاَمْسَكْتُ عَنْ جَمِيْعِ ذٰلِكَ فَابْتَدَاَنِيْ
اور میں نے ان چیزوں کا شکر نہ کیا تو اس نے دینے میں پہل کی
فَلَكَ الْحَمْدُ وَالشُّكْرُ يَا مَنْ اَقَالَ عَثْرَتِيْ
پس ساری تعریف اور شکر تیرے ہی لیے ہے اے وہ جس نے میری لغزش معاف کی،
وَنَفَّسَ كُرْبَتِيْ وَاَجَابَ دَعْوَتِيْ
میری تکلیف دور کی، میری دعا قبول فرمائی
وَسَتَـرَ عَوْرَتِيْ وَغَفَـرَ ذُنُوْبِيْ
میرے عیبوں کو چھپایا، میرے گناہ بخش دیے
وَبَلَّـغَنِيْ طَلِـبَـتِيْ وَنَصَرَنِيْ عَلٰي عَدُوِّيْ
میری حاجت پوری کی اور دشمن کے خلاف میری مدد کی
وَاِنْ اَعُدَّ نِعَمَكَ وَمِنَنَكَ وَكَرَآئِمَ مِنَحِكَ لَآ اُحْصِيْهَا
اور اگر میں تیری نعمتوں تیرے احسانوں اور عطاؤں کو شمار کروں تو شمار نہیں کر سکتا
يَا مَوْلَايَ اَنْتَ الَّذِي مَنَنْتَ
اے میرے مالک تو وہ ہے جس نے احسان کیا
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَنْعَمْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَحْسَنْتَ
تو وہ ہے جس نے نعمت دی، تو وہ ہے جس نے بہتری کی
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَجْمَلْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَفْضَلْتَ
تو وہ ہے جس نے جمال دیا، تو وہ ہے جس نے بڑائی دی
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَكْمَلْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ رَزَقْتَ
تو وہ ہے جس نے کمال عطا کیا، تو وہ ہے جس نے روزی دی
اَنْتَ الَّذِيْٓ وَفَّقْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَعْطَيْتَ
تو وہ ہے جس نے توفیق دی، تو وہ ہے جس نے عطا کیا
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَغْنَيْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَقْنَيْتَ
تو وہ ہے جس نے مال دیا، تو وہ ہے جس نے نگہداری کی
اَنْتَ الَّذِيْٓ اٰوَيْتَ اَنْتَ الَّذِيْ كَفَيْتَ
تو وہ ہے جس نے پناہ دی، تو وہ ہے جس نے کام بنایا
اَنْتَ الَّذِيْ هَدَيْتَ اَنْتَ الَّذِيْ عَصَمْتَ
تو وہ ہے جس نے ہدایت کی، تو وہ ہے جس نے گناہ سے بچایا
اَنْتَ الَّذِيْ سَتَرْتَ اَنْتَ الَّذِيْ غَفَرْتَ
تو وہ ہے جس نے پرورش کی، تو وہ ہے جس نے معاف کیا
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَقَلْتَ اَنْتَ الَّذِيْ مَكَّنْتَ
تو وہ ہے جس نے بخش دیا، تو وہ ہے جس نے قدرت دی
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَعْزَزْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَعَنْتَ
تو وہ ہے جس نے عزت بخشی، تو وہ ہے جس نے آرام دیا
اَنْتَ الَّذِيْ عَضَدْتَّ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَيَّدْتَّ
تو وہ ہے جس نے سہارا دیا، تو وہ ہے جس نے حمایت کی
اَنْتَ الَّذِيْ نَصَرْتَ اَنْتَ الَّذِيْ شَفَيْتَ
تو وہ ہے جس نے مدد کی، تو وہ ہے جس نے شفا دی
اَنْتَ الَّذِيْ عَافَيْتَ اَنْتَ الَّذِيْٓ اَكْرَمْتَ
تو وہ ہے جس نے آرام دیا، تو وہ ہے جس نے بزرگی دی
تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ دآئِمًا
تو بڑا برکت والا اور برتر ہے، پس ہمیشہ حمد ہی تیرے لیے ہے
وَّلَكَ الشُّكْرُ واصِبًا اَبَدًا
اور شکر لگاتار ہمیشہ ہمیشہ تیرے ہی لیے ہے
ثُمَّ اَنَا يَآ اِلٰهِيَ الْمُعْتَرِفُ بِذُنُوْبِيْ فَاغْفِرْهَا لِيْٓ
پھر میں ہوں اے میرے معبود، اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والا، پس مجھے ان سے معافی دے
اَنَا الَّذِيْٓ اَسَاْتُ اَنَاالَّذِيْٓ اَخْطَاْتُ
میں وہ ہوں جس نے برائی کی میں، میں وہ ہوں جس نے خطا کی
اَنَاالَّذِيْٓ هَمَمْتُ اَنَاالَّذِيْ جَهِلْتُ
میں وہ ہوں جس نے برا ارادہ کیا، میں وہ ہوں جس نے نادانی کی
اَنَاالَّذِيْ غَفَلْتُ اَنَا الَّذِيْ سَهَوْتُ
میں وہ ہوں جس سے بھول ہوئی، میں وہ ہوں جو چوک گیا
اَنَا الَّذِيْ اعْتَمَدْتُّ اَنَا الَّذِيْ تَعَمَّدْتُّ
میں نے خود پر اعتماد کیا، میں نے دانستہ گناہ کیا
اَنَا الَّذِيْ وَعَدْتُّ وَاَنَاالَّذِيْٓ اَخْلَفْتُ
میں وہ ہوں جس نے وعدہ کیا، میں وہ ہوں جس نے وعدہ خلافی کی
اَنَاالَّذِيْ نَكَثْتُ اَنَا الَّذِيْٓ اَقْرَرْتُ
میں وہ ہوں جس نے عہد توڑا، میں وہ ہوں جو اقرار کرتا
اَنَا الَّذِي اعْتَرَفْتُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَعِنْديْ
اور میں وہ ہوں جو تیری نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں جو مجھے ملی ہیں اور میرے پاس ہیں
وَاَبُوْٓءُ بِذُنُوْبِيْ فَاغْفِرْهَا لِيْ
مجھ پر گناہوں کا بڑا بوجھ ہے، پس مجھے معاف کر دے
يَا مَنْ لَّا تَضُرُّهٗ ذُنُوْبُ عِبَادِهٖ
اے وہ جسے اس کے بندوں کے گناہ نقصان نہیں پہنچاتے
وَهُوَ الْغَنِيُّ عَنْ طَاعَتِهِمْ
اور وہ ان کی بندگی سے بے نیاز ہے
وَالْمُوَفِّقُ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْهُمْ بِمَعُوْنَتِهٖ وَرَحْمَتِهٖ
اور توفیق دیتا ہے اسے اپنی مہربانی اور مدد سے جو ان میں سے نیک عمل کرے
فَلَكَ الْحَمْدُ اِلٰهِيْ وَسَيِّدِيْٓ
پس حمد تیرے ہی لیے ہے اے میرے معبود و سردار
اِلٰهِيْٓ اَمَرْتَنِيْ فَعَصَيْتُكَ
اے میرے معبود تو نے حکم دیا تو میں نے نافرمانی کی
وَنَهَيْتَـنِيْ فَارْتَكَبْتُ نَهْيَكَ
جس سے تو نے مجھے روکا میں وہ کام کر گزرا
فَاَصْبَحْتُ لَا ذَا بَرَآئَةٍ لِّيْ فَاَعْتَذِرُ
پس حال یہ ہے کہ نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں
وَلَاذَا قُوَّةٍ فَاَنْتَصِرُ
نہ یہ طاقت ہے کہ کامیاب ہو جاؤں
فَبِاَيِّ شَيْءٍ اَسْتَقْبِلُكَ يَا مَوْلَايَ
پس کیا چیز لے کر تیرے سامنے آؤں اے میرے مالک
اَبِسَمْعِيْٓ اَمْ بِبَصَرِيْٓ اَمْ بِلِسَانِيْٓ اَمْ بِيَدِيْٓ اَمْ بِرِجْلِيْٓ
آیا اپنے کان، یا اپنی آنکھ، یا اپنی زبان، یا اپنے ہاتھ، یا اپنے پاؤں کے ساتھ
اَلَيْسَ كُلُّهَا نِعَمَكَ عِنْدِيْ وَبِكُلِّهَا عَصَيْتُكَ
کیا یہ سب میرے پاس تیری نعمتیں نہیں ہیں؟ اور ان سب کے ساتھ میں نے تیری نافرمانی کی
يَا مَوْلَايَ فَلَكَ الْحُجَّةُ وَالسَّبِيْلُ عَلَيَّ
اے میرے مولا، پس تیرے پاس میرے خلاف حجت اور دلیل ہے
يَا مَنْ سَتَـرَنِيْ مِنَ الْاٰبَآءِ وَالْاُمَّهَاتِ اَنْ يَّزْجُرُوْنِيْ
اے وہ جس نے ماں باپ سے میری پردہ پوشی کی کہ وہ مجھے دھتکار دیں گے
وَمِنَ الْعَشَآئِرِ وَالْاِخْوَانِ اَنْ يُّعَيِّرُوْنِيْ
اہل قبیلہ اور بھائی بندوں سے میرا پردہ رکھا کہ مجھے ڈانٹ ڈپٹ کریں گے
وَمِنَ السَّلَاطِيْنِ اَنْ يُّعَاقِبُوْنِيْ
اور حاکموں سے میرا پردہ رکھا کہ وہ مجھے سزا دیں گے
وَلَوِاطَّلَعُوْا يَا مَوْلَايَ عَلٰي مَا اطَّلَعْتَ عَلَيْهِ مِنِّيْٓ
اے میرے مولا، اگر وہ میرے بارے میں وہ جان لیتے جو کچھ تو جانتا ہے
اِذًا مَّآ اَنْظَرُوْنِيْ وَلَرَفَضُوْنِيْ وَقَطَعُوْنِيْ
تو وہ مجھے کبھی مہلت نہ دیتے، مجھے چھوڑ جاتے اور قطع تعلق کر جاتے
فَهَآ اَنَا ذَا يَآ اِلٰهِيْ بَيْنَ يَدَيْكَ يَا سَيِّدِي
پس اے میرے معبود، میں تیرے سامنے حاضر ہوں اے میرے سردار
خَاضِعٌ ذَلِيْلٌ حَصِيْرٌ حَقِيْرٌ
میں پست، عاجز، قیدی، بے مایہ ہوں
لَّا ذُوْ بَرَآئَةٍ فَاَعْتَذِرُ وَلَا ذُوْ قُوَّةٍ فَاَنْتَصِرُ
نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں اور نہ طاقت ہے کہ کامیاب ہو جاؤں
وَلَا حُجَّةٍ فَاَحْتَجُّ بِهَا
نہ کوئی دلیل ہے کہ وہ پیش کروں
وَلَا قَآئِلٌ لَّمْ اَجْتَرِحْ وَلَمْ اَعْمَلْ سُوْٓءً
نہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ گناہ نہیں کیا اور نہ یہ کہ برائی نہیں کی
وَّمَا عَسَي الْجُحُوْدَ
اس سے انکار کا کوئی راستہ نہیں
وَلَوْ جَحَدْتُّ يَا مَوْلَايَ يَنْفَعُنِيْ
اور اگر انکار کروں تو اے میرے مولا اس کا کچھ فائدہ نہیں
كَيْفَ وَاَنّٰي ذٰلِكَ
اور ایسا کیونکر ہو سکتا ہے
وَجَوَارِحِيْ كُلُّهَا شَاهِدَةٌ عَلَيَّ بِمَا قَدْ عَمِلْتُ
جب میرے اعضاء مجھ پر گواہ ہیں کہ جو کچھ میں نے عمل کیا ہے
وَعَلِمْتُ يَقِيْنًا غَيْرَ ذِيْ شَكٍّ
اور میں جانتا ہوں یقین کے ساتھ جس میں شک نہیں
اَنَّكَ سَآئِلِيْ مِنْ عَظَآئِمِ الْاُمُوْرِ
ضرور تو بڑے معاملوں میں میری باز پرس کرے گا
وَاَنَّكَ الْحَكَمُ الْعَدْلُ الَّذِيْ لَا تَجُوْرُ
بلا شبہ تو انصاف کا فیصلہ دینے والا ہے کہ جو زیادتی نہیں کرتا
وَعَدْلُكَ مُهْلِكِيْ وَمِنْ كُلِّ عَدْلِكَ مَهْرَبِيْ
تیرا انصاف مجھے نابود کر دے گا اور میں تیرے ہر عدل سے ڈرتا بھاگتا ہوں
فَاِنْ تُعَذِّبْنِيْ يَآ اِلٰهِيْ فَبِذُنُوْبِيْ بَعْدَ حُجَّتِكَ عَلَيَّ
پس اگر تو مجھے عذاب دے اے میرے اللہ تو وہ میرے گناہوں کی وجہ سے مجھ پر تیری حجت ہے
وَاِنْ تَعْفُ عَنِّيْ فَبِحِلْمِكَ وَجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ
اور اگر تو مجھے معاف فرما دے تو یہ تیری طرف مہربانی، تیری بخشش اور تیرے کرم کا نتیجہ ہے
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں ستم کاروں میں سے ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں معافی مانگنے والوں میں سے ہوں
لَا ٓاِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الْمُوَحِّدِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں توحید پرستوں میں سے ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الْخَآئِفِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تجھ سے ڈرنے والوں میں سے ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الْوَجِلِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں خوف رکھنے والوں میں سے ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الرَّاجِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں امیدواروں میں سے ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الرَّاغِبِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں توجہ کرنے والوں میں سے ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الْمُهَلِّلِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں نام لیواؤں میں ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ السَّآئِلِيْنَ
نہیں کوئی معبود سوائے تیرے، تو پاک تر ہے، بے شک میں سوال کرنے والوں میں ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحانَكَ اِنّيِْ كُنْتُ مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تسبیح کرنے والوں میں ہوں
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنّيْ كُنْتُ مِنَ الْمُكَبِّرِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تکبیر کہنے والوں میں ہوں
لَآاِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ رَبِّيْ وَرَبُّ اٰبَآئِيَ الْاَوَّلِيْنَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، کہ میرا رب اور میرے پہلے بزرگوں کا رب ہے
اَللّٰهُمَّ هٰذَا ثَنَآئِيْ عَلَيْكَ مُمَجِّدًا
اے معبود میری طرف سے یہ تیری ثناء ہے تیری شان بیان کرتے ہوئے
وَاِخْلَاصِيْ لِذِكْرِكَ مُوَحِّدًا
یہ تیرے ذکر کے بارے میں میرا خلوص ہے، توحید کو مانتے ہوئے
وَّاِقْرَارِيْ بِاٰلَآئِكَ مُعَدِّدًا
اور میری طرف سے یہ تیری مہربانیوں کا اقرار ہے ان کو شمار کرتے ہوئے
وَّاِنْ كُنْتُ مُقِرًّا اَنِّيْ لَمْ اُحْصِهَا لِكَثْرَتِهَا
اگرچہ یہ مانتا ہوں کہ میں ان کا شمار نہیں کر سکتا کیونکہ وہ زیادہ ہیں
وَسُبُوْغِهَا وَتَظَاهُرِهَا وَتَقَادُمِهَآ اِلٰي حَادِثٍ
اور بہت سی ہیں، وہ عیاں ہیں اور پہلے سے اب تک مل رہی ہیں
مَّا لَمْ تَزَلْ تَتَعَهَّدُنِيْ بِهٖ مَعَهَا مُنْذُ خَلَقْتَنِيْ
تو نے مجھ کو یہ نعمات دینے میں ہمیشہ یاد رکھا ہے جب سے تو نے مجھے پیدا کیا
وَبَرَاْتَنِيْ مِنْ اَوَّلِ الْعُمْرِ مِنَ الْاِغْنَآءِ مِنَ الْفَقْرِ
اور اول عمر میں مجھے بے مائیگی میں تونگری کا حصہ عنایت فرمایا
وَكَشْفِ الضُّرِّ وَتَسْبِيْبِ الْيُسْرِ
تنگدستی سے بچایا، آسائش کے اسباب فراہم کیے
وَدَفْعِ الْعُسْرِ وَتَفْرِيْجِ الْكَرْبِ
اور سختی دور فرمائی، مصیبت سے چھٹکارا دلایا
وَالْعَافِيَةِ فِي الْبَدْنِ وَالسَّلَامَةِ فِي الدِّيْنِ
جسمانی صحت نصیب کی اور دین و ایمان پر پوری طرح قائم رکھا
وَلَوْ رَفَدَنِيْ عَلٰي قَدْرِ ذِكْرِ نِعْمَتِكَ
اور اگر تیری نعمتوں کا اندازہ کرنے کیلئے میرا ساتھ دیں
جَمِيْعُ الْعَالَمِيْنَ مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰ خِرِيْنَ
دنیا جہان کے لوگ اولین اور آخرین میں سے
مَا قَدَرْتُ وَلَاهُمْ عَلٰي ذٰلِكَ
تو بھی میں اندازہ نہ کر سکوں گا اور نہ ہی وہ اندازہ کر سکیں گے
تَقَدَّسْتَ وَتَعَالَيْتَ مِنْ رَّبٍّ كَرِيْمٍ عَظِيْمٍ رَحِيْمٍ
تو پاکیزہ ہے اور بلند تر ہے اے پروردگار، شان والا، بڑائی والا، رحم والا
لَّا تُحْصٰٓي اَلَآ ؤُكَ وَلَا يُبْلَغُ ثَنَآؤُكَ
تیری مہربانیوں کا شمار نہیں، تیری تعریف کا حق ادا نہیں ہو پاتا
وَلَا تُكَافٰي نَعْمَآؤُكَ
اور تیری نعمتوں کا بدلہ نہیں دیا جا سکتا
صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَتْمِمْ عَلَيْنَا نِعَمَكَ وَاَسْعِدْنَا بِطَاعَتِكَ
اور ہم پر اپنی نعمتیں پوری فرما، اپنی بندگی کے ساتھ خوش بخت بنا دے
سُبْحَانَكَ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ
پاک تر ہے تو، تیرے سوا کوئی معبود نہیں
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ تُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ وَتَكْشِفُ السُّوْٓءَ
اے اللہ تو بے شک لاچار کی دعا قبول کرتا ہے، برائی دور کرتا ہے
وَتُغِيْثُ الْمَكْرُوْبَ وَتَشْفِي السَّقِيْمَ
مصیبت زدہ کی فریاد کو پہنچتا ہے، بیمار کو صحت دیتا ہے
وَتُغْنِي الْفَقِيْرَ وَتَجْبُرُ الْكَسِيْرَ
مفلس کو مال دیتا ہے، ٹوٹے ہوئے کو جوڑتا ہے
وَتَرْحَمُ الصَّغِيْرَ وَتُعِيْنُ الْكَبِيْرَ
چھوٹے پر رحم کرتا ہے، بڑے کی مدد کرتا ہے
وَلَيْسَ دُوْنَكَ ظَهِيْرٌ
اور تیرے سوا کوئی سہارا دینے والا نہیں ہے
وَّلَا فَوْقَكَ قَدِيْرٌ وَّاَنْتَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ
اور تجھ پر کوئی بالادست نہیں ہے، تو برتر بزرگی والا ہے
يَا مُطْلِقَ الْمُكَبَّلِ الْاَسِيْرِ
اے قیدی کو پھندے سے چھڑانے والے
يَا رَازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِيْرِ
اے ننھے بچے کو روزی دینے والے
يَا عِصْمَةَ الْخَآئِفِ الْمُسْتَجِيْرِ
اے ڈرے ہوئے پناہ کے طالب کو بچانے والے
يَا مَنْ لَّا شَرِيْكَ لَهٗ وَلَا وَزِيْرَ
اے وہ ذات جس کا کوئی ثانی نہیں نہ کوئی وزیر
صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّاَعْطِنِيْ فِيْ هٰذِهِ الْعَشِيَّةِ اَفْضَلَ مَآ اَعْطَيْتَ
اور آج کی شب مجھے اس سے بہتر دے جو تو نے کسی کو دیا ہے
وَاَنَلْتَ اَحَدًا مِّنْ عِبَادِكَ مِّنْ نِّعْمَةٍ تُوْلِيْهَا
اور اپنے بندوں میں سے کسی کو کوئی نعمت عطا فرمائی
وَ اٰلَآءٍ تُجَدِّدُهَا وَبَلِيَّةٍ تَصْرِفُهَا
اور جو مہربانیاں کسی پر کی ہیں اور جو سختی دور کی ہے
وَكُرْبَةٍ تَكْشِفُهَا وَدَعْوَةٍ تَسْمَعُهَا
جو مصیبت ہٹائی ہے، جو دعا تو نے سنی ہے
وَحَسَنَةٍ تَتَقَبَّلُهَا وَسَيِّئَةٍ تَتَغَمَّدُهَآ
جو نیکی قبول کی ہے اور جو برائی معاف کی ہے
اِنَّكَ لَطِيْفٌۢ بِمَا تَشَآءُ خَبِيْرٌ
بے شک جس پر چاہے تو لطف کرتا ہے اور خبر رکھتا ہے
وَّعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ اَقْرَبُ مَنْ دُعِيَ
اے اللہ بے شک تو قریب تر ہے جسے پکارا جاتا ہے
وَاَسْرَ عُ مَنْ اَجَابَ وَاَكْرَمُ مَنْ عَفٰي
تو تیز تر ہے جو قبول کرتا ہے، معاف کرنے والوں میں بہترین
وَاَوْسَعُ مَنْ اَعْطٰي وَاَسْمَعُ مَنْ سُئِلَ
عطا کرنے والوں میں زیادہ عطا والا، اور سوالی کی بہت سننے والا
يا رَحمٰنَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَرَحِيْمَهُمَا
اے دنیا و آخرت میں رحم کرنے والے اور دونوں جگہ پر مہربان
لَيْسَ كَمِثْلِكَ مَسْئُوْلٌ
کوئی تیرے جیسا نہیں جس سے سوال کیا جائے
وَّلَا سِوَاكَ مَامُوْلٌ
اور سوائے تیرے کوئی نہیں جس پر امید رکھی جائے
دَعَوْتُكَ فَاَجَبْتَنِيْ وَسَئَلْتُكَ فَاَعْطَيْتَنِيْ
میں نے دعا کی تو نے قبول کی، میں نے مانگا پس تو نے عطا کیا
وَرَغِبْتُ اِلَيْكَ فَرَحِمْتَنِيْ
میں نے تیری طرف توجہ کی پس تو نے رحمت فرمائی
وَثِقْتُ بِكَ فَنَجَّيْتَنِيْ
تیرا سہارا لیا پس تو نے نجات دی
وَفَزِعْتُ اِلَيْكَ فَكَفَيْتَنِيْ
میں تجھ سے ڈرا تو نے میری مدد فرمائی
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ وَنَبِيِّكَ
اے اللہ حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے تیرے رسولؐ اور تیرے نبیؐ ہیں
وَعَلٰٓي اٰلِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ اَجْمَعِيْنَ
اور ان کی آل پر جو سب کے سب بے عیب اور پاک تر ہیں
وَتَمِّمْ لَنَا نَعْمَآئَكَ وَهَنِّئْنَا عَطَآئَكَ
اور ہم پر اپنی نعمتیں پوری کر، اور ہم پر خوشگوار عطائیں فرما
وَاكْتُبْنَا لَكَ شَاكِرِيْنَ وَلِاٰلَآئِكَ ذَ اكِرِيْنَ
ہمیں اپنے شکر گزاروں میں رکھ دے، اور اپنے احسانوں کا ذکر کرنے والوں میں رکھ
اٰمِيْنَ اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
ایسا ہی ہو ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پروردگار
اَللّٰهُمَّ يَا مَنْ مَّلَكَ فَقَدَرَ وَقَدَرَ فَقَهَرَ
اے اللہ، اے وہ مالک جو باقدرت ہے، اے با قدرت جو غالب ہے
وَعُصِيَ فَسَتَـرَ وَاسْتُغْفِرَ فَغَفَرَ
اے وہ جو نافرمانی کو ڈھانپتا ہے اور بخشش چاہنے پر بخشتا ہے
يَا غَايَةَ الطَّالِبِيْنَ الرَّاغِبِيْنَ
اے طلبگاروں توجہ کرنے والوں کی امیدگاہ
وَمُنْتَهٰٓي اَمَلِ الرَّاجِيْنَ
اور آرزومندوں کے مقام آرزو
يَا مَنْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا
اے وہ کہ جس کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے
وَّوَسِـعَ الْمُسْتَقِيْلِيْنَ رَاْفَةً وَّرَحْمَةً وَّحِلْمًا
اور توبہ کرنے والوں کے لئے محبت و مہربانی اور ملائمت سے جس کا دامن وسیع ہے
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَتَوَجَّهُ اِلَيْكَ
اے اللہ ہم نے توجہ کی ہے تیری طرف
فِيْ هٰذِهِ الْعَشِيَّةِ الَّتِيْ شَرَّفْتَهَا وَعَظَّمْتَهَا
آج کی رات میں جسے تو نے بزرگی اور بڑائی دی
بِمُحَمَّدٍ نَّبِيِّكَ وَرَسُوْلِكَ وَخِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
حضرت محمدؐ کے ذریعے جو تیرے نبیؐ، تیرے رسولؐ اور مخلوقات میں سے تیرے چنے ہوئے ہیں
وَاَمِيْنِكَ عَلٰي وَحْيِكَ الْبَشِيْرِ النَّذِيْرِ السِّرَاجِ الْمُنِيْرِ
تیری وحی کے امانتدار، بشارت دینے والے، ڈرانے والے، روشن چراغ ہیں
الَّذِيْٓ اَنْعَمْتَ بِهٖ عَلَي الْمُسْلِمِيْنَ
جن کے وجود کو تو نے مسلمانوں کیلئے نعمت بنایا
وَ جَعَلْتَهٗ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِيْنَ
اور ان کو سارے جہانوں کے لئے رحمت قرار دیا
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اے اللہ محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان کی آل پر
كَمَا مُحَمَّدٌ اَهْلٌ لِّذٰلِكَ مِنْكَ يَا عَظِيْمُ
جیسا کہ حضرت محمدؐ تیری طرف سے اس کے لائق ہیں، اے بزرگ تر
فَصَلِّ عَلَيْهِ وَعَلٰٓي اٰلِهِ الْمُنْتَجَبِيْنَ
ان پر اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر
الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ اَجْمَعِيْنَ
جو سب کے سب بلند تر، نیک نہاد اور پاک ہیں
وَتَغَمَّدْنَا بِعَفْوِكَ عَنَّا
اور ہمیں معافی دے کر ہماری پردہ پوشی کر
فَاِلَيْكَ عَجَّتِ الْاَصْوَاتُ بِصُنُوْفِ اللُّغَاتِ
کیونکہ تیرے حضور فریادیں ہو رہی ہیں ہر ہر دیس کی زبان میں
فَاجْعَلْ لَّنَا اَللّٰهُمَّ فِيْ هٰذِهِ الْعَشِيَّةِ
پس اے اللہ آج کی رات میں ہمارے لئے قرار دے
نَصِيْبًا مِّنْ كُلِّ خَيْرٍ تَقْسِمُهٗ بَيْنَ عِبَادِكَ
ہر نیکی میں سے حصہ جو تو نے اپنے بندوں کے درمیان تقسیم کی
وَنُوْرٍ تَهْدِيْ بِهٖ وَرَحْمَةٍ تَنْشُرُهَا
نور میں جس سے ہدایت فرمائی، رحمت میں جو عام کی
وَبَرَكَةٍ تُنْزِلُهَا وَعَافِيَةٍ تُجَلِّلُهَا
برکت میں جو تو نے نازل کی، عافیت کے لباس میں جو تو نے پہنایا
وَرِزْقٍ تَبْسُطُهٗ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
رزق میں جو وسیع کیا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اَللّٰهُمَّ اَقْلِبْنَا فِيْ هٰذَا الْوَقْتِ مُنْجِحِيْنَ
اے اللہ اس وقت ہمیں بدل کر بنا دے کامیاب ہونے والے،
مُفْلِحِيْنَ مَبْرُوْرِيْنَ غَانِمِيْنَ
فلاح پانے والے، پسندیدہ عمل والے اور نفع اٹھانے والے
وَلَاتَجْعَلْنَا مِنَ الْقَانِطِيْنَ
اور ہمیں مایوس ہونے والوں میں قرار نہ دے
وَلَا تُخْلِنَا مِنْ رَّحْمَتِكَ
ہمیں اپنی رحمت سے دور نہ کر
وَلَا تَحْرِمْنَا مَانُؤَمِّلُهٗ مِنْ فَضْلِكَ
ہمیں اس چیز میں سے محروم نہ فرما جس کی تیرے فضل میں سے امید کریں
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنْ رَّحْمَتِكَ مَحْرُوْمِيْنَ
اور ہم کو اپنی رحمت سے محروم و خالی قرار نہ دے
وَلَا لِفَضْلِ مَا نُؤَمِّلُهٗ مِنْ عَطَآئِكَ قَانِطِيْنَ
تیری عطا میں سے جس عنایت کی امید کریں اس سے مایوس نہ فرما
وَلَا تَرُدَّنَا خَآئِبِيْنَ وَلَا مِنْۢ بَابِكَ مَطْرُوْدِيْنَ
ہمیں ناکام کر کے نہ پلٹا اور اپنی بارگاہ سے دھتکارے ہوئے قرار نہ دے
يَآ اَجْوَدَ الْاَجْوَدِيْنَ وَاَكْرَمَ الْاَ كْرَمِيْنَ
اے بہت عطا والوں میں بڑی عطا والے اور عزت داروں میں بڑی عزت والے
اِلَيْكَ اَقْبَلْنَا مُوٴْقِنِيْنَ
ہم تیری درگاہ میں لوٹ کے آئے ہیں معتقد بن کر
وَلِبَيْتِكَ الْحَرَامِ آٰمِّيْنَ قَاصِدِيْنَ
ہم تیرے محترم گھر کعبہ میں پکار کرتے ہوئے آئے ہیں
فَاَعِنَّا عَلٰي مَنَاسِكِنَا وَاَكْمِلْ لَّنَا حَجَّنَا
پس اعمال حج میں ہماری مدد فرما اور ہمارا حج مکمل کرا دے
وَاعْفُ عَنَّا وَعَافِنَا فَقَدْ مَدَدْنَآ اِلَيْكَ اَيْدِيَنَا
ہمیں معاف فرما، پناہ دے کہ ہم نے اپنے ہاتھ تیرے آگے پھیلائے ہیں
فَهِيَ بِذِلَّةِ الْاِعْتَرَافِ مَوْسُومَةٌ
کہ جن پر گناہوں کے اقرارو اعتراف کے نشان ہیں
اَللّٰهُمَّ فَاَعْطِنَا فِيْ هٰذِهِ الْعَشِيَّةِ مَا سَئَلْنَاكَ
اے اللہ، پس ہمیں آج کی رات میں جو ہم نے تجھ سے مانگا عطا فرما
وَاكْفِنَا مَا اسْتَكْفَيْنَاكَ
تمام کاموں میں ہماری مدد کر
فَلَا كَافِيَ لَنَا سِوَاكَ وَلَا رَبَّ لَنَا غَيْرُكَ
کہ تیرے سوا کوئی ہماری کفایت کرنے والا نہیں اور سوائے تیرے کوئی ہمارا رب نہیں
نَافِذٌ فِيْنَا حُكْمُكَ مُحِيْطٌۢ بِنَا عِلْمُكَ
کہ تیرا حکم ہی ہم پر جاری ہے ، تیرا علم ہمیں گھیرے ہوئے ہے
عَدْلٌ فِيْنَا قَضَآؤُكَ اِقْضِ لَنَا الْخَيْرَ
ہمارے لئے تیرا فیصلہ درست ہے، ہمارے لئے اچھا فیصلہ کر
وَاجْعَلْنَا مِنْ اَهْلِ الْخَيْرِ
اور ہمیں نیکوکارں میں سے قرار دے
اَللّٰهُمَّ اَوْجِبْ لَنَا بِجُوْدِكَ عَظِيْمَ الْاَجْرِ
اے اللہ، ہمارے لئے اپنی عطا سے واجب کر دے بہت بڑا اجر،
وَكَرِيْمَ الذُّخْرِ وَدَوَامَ الْيُسْرِ
بہترین ذخیرہ اور ہمیشہ کی آسائش۔
وَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَآ اَجْمَعِيْنَ
ہمارے سارے کے سارے گناہ بخش دے
وَلَا تُهْلِكْنَا مَعَ الْهَالِكِيْنَ
اور ہمیں تباہ ہونے والوں کے ساتھ تباہ نہ کر
وَلَا تَصْرِفْ عَنَّا رَاْفَتَكَ وَرَحْمَتَكَ يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اور اپنی مہربانی اور رحمت ہم سے دور نہ فرما، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا فِيْ هٰذَا الْوَقْتِ مِمَّنْ سَئَلَكَ فَاَعْطَيْتَهٗ
اے اللہ اس وقت ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جنہوں نے تجھ سے مانگا تو نے عطا کیا
وَشَكَرَكَ فَزِدْتَّهٗ وَتَابَ اِلَيْكَ فَقَبِلْتَهٗ
جنہوں نے شکر کیا تو نے زیادہ دیا، تیری طرف پلٹے تو نے انہیں قبول کیا
وَتَنَصَّلَ اِلَيْكَ مِنْ ذُنُوْبِهٖ كُلِّهَا فَغَفَرْتَهَا لَهٗ
اپنے گناہوں کے ساتھ تیری طرف آئے تو ان کے سبھی گناہ معاف کر دیئے
يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
اے جلالت و عزت کے مالک
اَللّٰهُمَّ وَنَقِّنَا وَسَدِّدْنَا وَاقْبَلْ تَضَرُّعَنَا
اے اللہ، ہمیں پاک کر، ہماری رہنمائی فرما اور ہماری زاری قبول کر
يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ وَيَآ اَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ
اے بہترین سوال شدہ اور طلب رحمت پر زیادہ رحمت کرنے والے
يَا مَنْ لَّا يَخْفٰي عَلَيْهِ اِغْمَاضُ الْجُفُوْنِ
اے وہ جس پر پوشیدہ نہیں ہے پلک کا جھپکنا
وَلَا لَحْظُ الْعُيُوْنِ وَلَا مَا اسْتَقَرَّ فِي الْمَكْنُوْنِ
نہ آنکھوں کا اشارہ، نہ وہ چیز جو پردے کے نیچے ہو
وَلَا مَا انْطَوَتْ عَلَيْهِ مُضْمَرَاتُ الْقُلُوْبِ
اور نہ وہ بات جو دلوں کے پردوں میں لپٹی ہوئی ہو
اَ لَا كُلُّ ذٰلِكَ قَدْ اَحْصاهُ عِلْمُكَ وَوَسِعَهٗ حِلْمُكَ
ہاں ان سب کو تیرے علم نے شمار کر رکھا ہے اور تیری نرمی ان پر چھائی ہوئی ہے
سُبْحَانَكَ وَتَعالَيْتَ عَمَّا يَقُولُ الظّالِمُونَ عُلُوًّاكَبِيْرًا
تو پاک تر اور بلند تر ہے اس سے جو ناحق کہنے والے کہتے ہیں، تو بلند تر بزرگ تر ہے
تُسَبِّحُ لَكَ السَّمٰوَاتُ السَّبْعُ وَالْاَرَضُوْنَ وَمَنْ فِيْهِنَّ
تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں اور جو کچھ ان میں ہے
وَاِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّايُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ
نہیں کوئی چیز موجود ہے مگر وہ تیری حمد کر رہی ہے
فَلَكَ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَعُلُوُّ الْجَدِّ يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
پس حمد تیرے لئے ہے اے بزرگی، بلند شان، اے جلالت و عزت کے مالک
وَالْفَضْلِ وَالْاِنْعَامِ وَالْاَيَادِي الْجِسَامِ
فضل کرنے والے، نعمت دینے والے، بڑی بڑی عطائیں کرنے والے
وَاَنْتَ الْجَوَادُ الْكَرِيْمُ الرَّؤُفُ الرَّحِيْمُ
اور تو بخشش کرنے والا، کرم کرنے والا، نرمی کرنے والا، مہربان ہے
اَللّٰهُمَّ اَوْسِعْ عَلَيَّ مِنْ رِّزْقِكَ الْحَلَالِ
اے اللہ میرے لئے اپنا رزق حلال وسیع فرما
وَعَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ وَدِيْنِيْ
میرے بدن اور میرے دین کی حفاظت فرما
وَ اٰمِنْ خَوْفِيْ وَاَعْتِقْ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّارِ
مجھے خوف سے بچا اور میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دے
اَللّٰهُمَّ لَا تَمْكُرْ بِيْ وَلَا تَسْتَدْرِجْنِيْ وَلَا تَخْدَعْنِيْ
اے اللہ مجھے غلط فہمی میں نہ ڈال، دھوکے میں نہ رکھ، مجھے فریب نہ کھانے دے
وَادْرَءْ عَنِّيْ شَرَّ فَسَقَةِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
اور نابکار جنّوں اور انسانوں کو مجھ سے دور کر دے۔
پهر آپؑ نے سر آسمان كي طرف بلند كيا جب كه آپؑ كے آنسو رواں تهے۔ پس آپؑ يه آواز بلند فرما رهے تهے۔
پھر آپ نے اپنے سر اور انکھوں کو آسمان کی طرف بلند کیا جبکہ آپ کی انکھوں سے آنسو رواں تھے اور آپ با آواز بلند عرض کر رہے تھے:
يَا اَسْمَعَ السّامِعِيْنَ يَآ اَبْصَرَ النَّاظِرِيْنَ
اے سب سے زیادہ سننے والے ،اے سب سے زیادہ دیکھنے والے
وَيَآ اَسْرَعَ الْحَاسِبِيْنَ وَيَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے سب سے تیز ترحساب کرنے والے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدِنِ السَّادَةِ الْمَيَامِيْنِ
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما جو برکت والے سردار ہیں
وَاَسْئَلُكَ اَللّٰهُمَّ حَاجَتِيَ
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ اپنی اس حاجت کا
الَّتِيْٓ اِنْ اَعْطَيْتَنِيْهَا لَمْ يَضُرَّنِيْ مَا مَنَعْتَنِيْ
کہ اگر تو وہ عطا کر دے تو جو کچھ تو نے نہیں دیا اس سے مجھے نقصان نہیں
وَاِنْ مَّنَعْتَنِيْهَا لَمْ يَنْفَعْنِيْ مَآ اَعْطَيْتَنِيْٓ
اور اگر تو وہ عطا نہ کرے تو جو تو نے دیا اس سے مجھے کوئی نفع نہیں
اَسْئَلُكَ فَكَاكَ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّارِ
سوال کرتا ہوں کہ میری گردن جہنم سے آزاد کر دے
لَآاِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَكَ لَاشَرِيْكَ لَكَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو یکتا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں
لَكَ الْمُلْكُ وَلَكَ الْحَمْدُ
تیرے لئے حکومت، تیرے لئے حمد ہے
وَاَنْتَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور تو ہر ایک چیز پر قدرت رکھتا ہے
يَّا رَبُّ يَا رَبُّ
اے میرے رب، اے میرے رب .....
اس کے بعد مسلسل کہہ رہے تھے یا رب یارب ۔ اور وہ لوگ جو آپ کے اطراف میں تھے آپ کی دعا کو سن رہے تھے اور آمین کہہ رہے تھے ان لوگوں کے گریہ کی صدائیں بھی آپ کے ساتھ بلند ہو رہی تھیں یہاں تک کہ سورج غروب کر گیا اس کے بعد مشعر الحرام کی طرف حرکت کی ۔ سید ابن طاووس نے اقبال میں (یارب یارب یارب) کے بعد اس دعا کو نقل کیا ہے
اِلٰهِيْٓ اَنَا الْفَقِيْرُ فِيْ غِنَايَ
میرے اللہ میں اپنی تونگری میں بھی محتاج ہوں
فَكَيْفَ لَا اَ كُوْنُ فَقِيْرًا فِيْ فَقْرِيْٓ
تو اپنے فقر کی حالت میں کیوں نہ محتاج ہوں گا
اِلٰهِيْٓ اَنَا الْجَاهِلُ فِيْ عِلْمِيْ
میرے اللہ میں علم رکھتے ہوئے بھی جاہل ہوں
فَكَيْفَ لَآ اَ كُوْنُ جَهُوْلًا فِيْ جَهْلِيْٓ
تو اپنی جہالت میں کیوں نہ جاہل ہوں گا
اِلٰهِيْ اِنَّ اخْتِلَافَ تَدْبِيْرِكَ وَسُرْعَةَ طَوَآءِ مَقَادِيْرِكَ
اے اللہ بے شک تیری تدبیر کے تغیر و تبدل اور تیری جلد وارد ہونے والی تقدیر نے
مَنَعَا عِبَادَكَ الْعَارِفِيْنَ بِكَ
روکا ہوا ہے تیری معرفت رکھنے والے بندوں کو
عَنِ السُّكُوْنِ اِلٰي عَطَآءٍ وَّالْيَاْسِ مِنْكَ فِيْ بَلَآءٍ
تیری عطا کی امید نہ رکھنے اور مشکل کے وقت تجھ سے مایوس ہو جانے سے
اِلٰهِيْ مِنِّيْ مَا يَلِيْقُ بِلُؤْمِيْ
میرے اللہ، میں نے وہ کیا جو میری پستی کا تقاضا ہے
وَمِنْكَ مَا يَلِيْقُ بِكَرَمِكَ
اور تو وہ کرے گا جو تیری بڑائی کے لائق ہے
اِلٰهِيْ وَصَفْتَ نَفْسَكَ بِاللُّطْفِ وَالرَّاٴفَةِ لِيْ قَبْلَ وُجُوْدِ ضَعْفِيْ ٓ
میرے اللہ، میری کمزوری سے پہلے ہی تیری ذات لطف و کرم کے اوصاف رکھتی ہے
اَفَتَمْنَعُنِيْ مِنْهُمَا بَعْدَ وُجُوْدِ ضَعْفِيْٓ
تو کیا میری کمزوری کے بعد مجھ سے تو یہ مہربانیاں روک دے گا
اِلٰهِيْٓ اِنْ ظَهَرَتِ الْمَحَاسِنُ مِنِّيْ فَبِفَضْلِكَ
میرے اللہ اگر مجھ سے نیکیاں ظاہر ہوئیں تو یہ تیرا فضل ہے
وَلَكَ الْمِنَّةُ عَلَيَّ
اور مجھ پر یہ تیرا احسان ہے
وَاِنْ ظَهَرَتِ الْمَسَاوِيْ مِنِّيْ
اور اگر مجھ سے برائیوں کا ظہور ہوا ہے
فَبِعَدْلِكَ وَلَكَ الْحُجَّةُ عَلَيَّ
تو یہ تیرا عدل ہے اور مجھ پر تیری حجت قائم ہو گئی ہے
اِلٰهِيْ كَيْفَ تَكِلُنِيْ وَقَدْ تَكَفَّلْتَ لِيْ
میرے اللہ کیسے تو مجھ کو چھوڑ دے گا جب کہ تو میرا کفیل ہے
وَكَيْفَ اُضَامُ وَاَنْتَ النَّاصِرُ لِيْٓ
کیونکر میں روند دیا جاؤں جب کہ تو میرا مددگار ہے
اَمْ كَيْفَ اَخِيْبُ وَاَنْتَ الْحَفِيُّ بِيْ
یا کیسے بے آس ہو جاؤں جب کہ تو مجھ پر مہربان ہے
هَآ اَنَا اَتَوَسَّلُ اِلَيْكَ بِفَقْرِيْٓ اِلَيْكَ
اب میں تیری درگاہ میں اپنے فقر کے ساتھ آیا ہوں
وَكَيْفَ اَتَوَسَّلُ اِلَيْكَ بِمَا هُوَ مَحَالٌ اَنْ يَّصِلَ اِلَيْكَ
اور کس طرح تجھے اپنا وسیلہ بناؤں جب کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی تجھ تک پہنچ پائے
اَمْ كَيْفَ اَشْكُوْٓ اِلَيْكَ حَالِيْ وَهُوَ لَا يَخْفٰي عَلَيْكَ
یا کیونکر تجھ سے اپنے حالات کی شکایت کروں جب کہ وہ تجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں
اَمْ كَيْفَ اُتَرْجِمُ بِمَقَالِيْ وَهُوَ مِنَكَ بَرَزٌ اِلَيْكَ
یا کس طرح اپنی زبان سے ان کی تشریح کروں جب کہ وہ تیری طرف سے اور تجھ پر عیاں ہیں
اَمْ كَيْفَ تُخَيِّبُ اٰمَالِيْ وَهِيَ قَدْ وَفَدَتْ اِلَيْكَ
یا کیونکر میری آرزوئیں ناکام رہیں گی جب کہ یہ تیرے جناب میں پیش کی جا چکی ہیں
اَمْ كَيْفَ لَا تُحْسِنُ اَحْوَالِيْ وَبِكَ قَامَتْ
یا کیونکر میرے حالات بہتر نہ ہوں گے جب کہ میں تیری وجہ سے قائم ہوں
اِلٰهِيْ مَآ اَلْطَفَكَ بِيْ مَعَ عَظِيْمِ جَهْلِيْ
میرے اللہ، تیرا کتنا لطف ہے مجھ پر جبکہ میں بڑا ہی نادان ہوں
وَمَآ اَرْحَمَكَ بِيْ مَعَ قَبِيْحِ فِعْلِيْٓ
اور تو کس قدر مہربان ہے مجھ پر جبکہ میں خطاکار ہوں
اِلٰهِيْ مَآ اَقْرَبَكَ مِنِّيْ وَاَبْعَدَنِيْ عَنْكَ
میرے اللہ، تو کتنا نزدیک ہے مجھ سے جبکہ میں تجھ سے بہت دور ہوں
وَمَآ اَرْاَفَكَ بِيْ فَمَا الَّذِيْ يَحْجُبُنِيْ عَنْكَ
اور کتنا مہربان ہے تو مجھ پر پھر کس نے مجھے تجھ سے ہٹا دیا ہے
اِلٰهِيْ عَلِمْتُ بِاخْتِلَافِ الْاٰثَارِ وَتَنَقُّلَاتِ الْاَطْوَارِ
میرے اللہ، دنیا کے حالات کی تبدیلیوں اور طریقوں کے تغیرات کے ذریعے میں جان گیا
اَنَّ مُرَادَكَ مِنِّيْٓ اَنْ تَتَعَرَّفَ اِلَيَّ فِيْ كُلِّ شَيْءٍ
کہ تیری مراد یہ ہے کہ تو ہر چیز سے مجھے اپنی شناسائی کرائے
حَتّٰي لَا اَجْهَلَكَ فِيْ شَيْءٍ
تاکہ میں کسی چیز کے ضمن میں تیری قدرت سے ناواقف نہ رہوں
اِلٰهِيْ كُلَّمَآ اَخْرَسَنِيْ لُؤْمِيْٓ اَنْطَقَنِيْ كَرَمُكَ
میرے اللہ، جب میری پستی مجھے گنگ کر دیتی ہے تو تیرا کرم مجھے گویا کر دیتا ہے
وَكُلَّمَآ اٰيَسَتْنِيْٓ اَوْصَافِيْٓ اَطْمَعَتْنِيْ مِنَنُكَ
جب بھی میرے برے اوصاف مجھے مایوس کرتے ہیں تیرے احسان مجھے حوصلہ دیتے ہیں
اِلٰهِيْ مَنْ كَانَتْ مَحَاسِنُهٗ مَسَاوِيَ
میرے اللہ، جس شخص کی خوبیاں بھی برائیاں ہوں
فَكَيْفَ لَا تَكُونُ مَسَاوِيْهِ مَسَاوِيَ
تو اس کی برائیاں کیوں نہ برائیاں شمار کی جائیں گی
وَمَنْ كَانَتْ حَقَايِقُهٗ دَعَاوِيَ
اور جس شخص کی حقیقت ہی محض کھوکھلی باتیں ہوں
فَكَيْفَ لَا تَكُوْنُ دَعَاوِيْهِ دَعَاوِيَ
تو اس کی خالی خولی باتیں کیوں نہ محض باتیں تصور کی جائیں گی
اِلٰهِيْ حُكْمُكَ النَّافِذُ وَمَشِيَّتُكَ الْقَاهِرَةُ
میرے اللہ، تیرا حکم جاری ہے اور تیری مرضی قاہر و غالب ہے
لَمْ يَتْرُكَا لِذِيْ مَقالٍ مَّقَالًا
کہ ان کے مقابل بولنے والا بول نہیں سکتا
وَّلَا لِذِيْ حَالٍ حَالًا
اور نہ کوئی صاحب حال کچھ کر سکتا ہے
اِلٰهِيْ كَمْ مِنْ طَاعَةٍۢ بَنَيْتُهَا وَحَالَةٍ شَيَّدْتُّهَا
میرے اللہ کتنی ہی بار میں نے اطاعت کرتے ہوئے عبادت کی شکل بنائی ہے
هَدَمَ اعْتِمَادِيْ عَلَيْهَا عَدْلُكَ
مگر تیرے عدل کے خوف سے اس پر میرا بھروسہ نہ رہا
بَلْ اَقالَنِيْ مِنْهَا فَضْلُكَ
بلکہ وہ تیرے فضل سے میری بخشش کا ذریعہ بنی
اِلٰهِيْٓ اِنَّكَ تَعْلَمُ اَنِّيْ
میرے اللہ، بے شک تو جانتا ہے
وَاِنْ لَّمْ تَدُمِ الطَّاعَةُ مِنِّيْ فِعْلًا جَزْمًا
اگرچہ میں عبادت میں مستقلاً مشغول نہیں ہوں
فَقَدْ دَّامَتْ مَحَبَّةً وَّعَزْمًآ
تو بھی تجھ سے میری محبت ہمیشہ راسخ ہے
اِلٰهِيْ كَيْفَ اَعْزِمُ وَاَنْتَ الْقَاهِرُ
میرے اللہ کس قدر بندگی کا ارادہ کروں جب کہ تو غالب ہے
وَكَيْفَ لَآ اَعْزِمُ وَاَنْتَ الْاٰمِرُ
اور کیونکر ارادہ نہ کروں جب کہ تو حکم دیتا ہے
اِلٰهِيْ تَرَدُّدِيْ فِي الْاَثَارِ يُوْجِبُ بُعْدَ الْمَزَارِ
میرے اللہ، تیری قدرت کے آثار میں غور کرنا تیرے دیدار سے دوری کا سبب ہے
فَاجْمَعْنِيْ عَلَيْكَ بِخِدْمَةٍ تُوصِلُنِيْٓ اِلَيْكَ
پس مجھے اپنے حضور حاضر رکھ کہ تیری سرکار میں پہنچ پاؤں
كَيْفَ يُسْتَدَلُّ عَلَيْكَ بِمَا هُوَ فِيْ وُجُودِهٖ مُفْتَقِرٌ اِلَيْكَ
کیونکر وہ چیز تیری طرف رہنمائی کر سکتی ہے جو اپنے وجود ہی میں تیری محتاج ہے
اَيَكُوْنُ لِغَيْرِكَ مِنَ الظُّهُوْرِ مَا لَيْسَ لَكَ
آیا تیرے غیر کیلئے ایسا ظہور ہے جو تیرے لئے نہیں ہے
حَتّٰي يَكُوْنَ هُوَ الْمُظْهِرَ لَكَ
یہاں تک کہ وہ تجھے ظاہر کرنے والا بن جائے
مَتٰي غِبْتَ حَتّٰي تَحْتَاجَ اِلٰي دَلِيْلٍ يَدُلُّ عَلَيْكَ
تو کب غائب تھا کہ کسی ایسے نشان کی حاجت ہو جو تیری دلیل ٹھہرے
وَمَتٰي بَعُدْتَ حَتّٰي تَكُوْنَ الْاٰثارُ هِيَ الَّتِيْ تُوْصِلُ اِلَيْكَ
اور تو کب دور تھا کہ آثار اور نشان تجھ تک پہنچانے کا ذریعہ و وسیلہ بنیں
عَمِيَتْ عَيْنٌ لَّا تَرَاكَ عَلَيْهَا رَقِيْبًا
اندھی ہے وہ آنکھ جو تجھ کو اپنا نگہبان نہیں پاتی
وَّخَسِرَتْ صَفْقَةُ عَبْدٍ لَمْ تَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ حُبِّكَ نَصِيْبًا
اس بندے کا سودا خسارے والا ہے جس کو تو نے اپنی محبت کا حصہ نہیں دیا
اِلٰهِيْٓ اَمَرْتَ بِالرُّجُوْعِ اِلَي الْاٰثَارِ
میرے اللہ تو نے اپنی قدرت کے آثار پر توجہ کا حکم کیا
فَارْجِعْنِيْٓ اِلَيْكَ بِكِسْوَةِ الْاَنْوَارِ وَهِدَايَةِ الْاِسْتِبْصَارِ
پس مجھ کو اپنے نور کے پردوں اور بصیرت کے راستوں کی طرف لے چل
حَتّٰٓي اَرْجِعَ اِلَيْكَ مِنْهَا كَمَا دَخَلْتُ اِلَيْكَ مِنْهَا
تاکہ اس کے ذریعے تیری درگاہ میں آؤں، جس طرح انہی کے ذریعے تیری طرف راہ پائی
مَصُوْنَ السِّرِّ عَنِ النَّظَرِ اِلَيْها
انہیں دیکھ کر راز حقیقت کی خبر پاؤں
وَمَرْفُوْعَ الْهِمَّةِ عَنِ الْاِعْتِمَادِ عَلَيْهَآ
اور ان کے سہارے اپنی ہمت کو بلند کروں
اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيٍْ قَدِيْرٌ
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اِلٰهِيْ هٰذَا ذُلِّيْ ظَاهِرٌۢ بَيْنَ يَدَيْكَ
میرے اللہ، یہ ہے میری پستی جو تیرے آگے عیاں ہے
وَهٰذَا حَالِيْ لَا يَخْفٰي عَلَيْكَ
اور یہ ہے میری بری حالت جو تجھ سے پوشیدہ نہیں
مِنْكَ اَطْلُبُ الْوُصُوْلَ اِلَيْكَ
میں تیری بارگاہ میں پہنچنا چاہتا ہوں
وَبِكَ اَسْتَدِلُّ عَلَيْكَ
اور تجھ پر تجھی کو دلیل ٹھہراتا ہوں
فَاهْدِنِيْ بِنُوْرِكَ اِلَيْكَ
پس اپنے نور سے میری اپنی طرف سے رہنمائی کر
وَاَقِمْنِيْ بِصِدْقِ الْعُبُوْدِيَّةِ بَيْنَ يَدَيْكَ
اور اپنے حضور مجھے سچی بندگی پر قائم رکھ
اِلٰهِيْ عَلِّمْنِيْ مِنْ عِلْمِكَ الْمَخْزُوْنِ
میرے اللہ، مجھے اپنے پوشیدہ علوم میں سے تعلیم دے
وَصُنِّيْ بِسِتْرِكَ الْمَصُوْنِ
اور اپنے محکم پردے کے ساتھ میری حفاظت کر
اِلٰهِيْ حَقِّقْنِيْ بِحَقَآئِقِ اَهْلِ الْقُرْبِ
میرے اللہ، مجھے اپنے اہل قرب کے حقائق سے بہرہ ور فرما
وَاسْلُكْ بِيْ مَسْلَكَ اَهْلِ الْجَذْبِ
اور ان کی راہ پر ڈال جو تیری طرف کھنچتے چلے جاتے ہیں
اِلٰهِيْٓ اَغْنِنِيْ بِتَدْبِيْرِكَ لِيْ عَنْ تَدْبِيْرِيْ
میرے اللہ، اپنے تدبر کے ذریعے مجھے میرے تدبر سے بے نیاز کر دے
وَبِاِخْتِيَارِكَ عَنْ اِخْتِيَارِيْ
اور اپنی پسند کے ذریعے مجھے میری پسند سے بے نیاز کر دے
وَاَوْقِفْنِيْ عَلٰي مَرَاكِزِ اضْطِرَارِيْ
اور پریشانی کے عالم میں مجھے ثابت قدم رکھ
اِلٰهِيْ اَخْرِجْنِيْ مِنْ ذُلِّ نَفْسِيْ
میرے معبود مجھے میرے نفس کی پستی سے نکال لے
وَطَهِّرْنِيْ مِنْ شَكِّيْ وَشِرْكِيْ قَبْلَ حُلُوْلِ رَمْسِيْ
مجھے شک اور شرک سے پاک کر دے قبل اس کے کہ میں قبر میں جاؤں
بِكَ اَنْتَصِرُ فَانْصُرْنِيْ
تجھ سے مدد چاہتا ہوں میری مدد فرما
وَعَلَيْكَ اَتَوَكَّلُ فَلَا تَكِلْنِيْ
تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں پس مجھے چھوڑ نہ دے
وَاِيَّاكَ اَسْئَلُ فَلَا تُخَيِّبْنِيْ
تجھ سے مانگتا ہوں پس ناامید نہ کر
وَفِيْ فَضْلِكَ اَرْغَبُ فَلَا تَحْرِمْنِيْ
تیرے فضل کی آس لگائی ہے پس مجھے محروم نہ کر
وَبِجَنَابِكَ اَنْتَسِبُ فَلَا تُبْعِدْنِيْ
تیری بارگاہ سے تعلق جوڑا ہے پس مجھے دور نہ فرما
وَبِبَابِكَ اَقِفُ فَلَا تَطْرُدْنِيْٓ
تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں پس مجھے بھگا نہ دے
اِلٰهِيْ تَقَدَّسَ رِضَاكَ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗ عِلَّةٌ مِّنْكَ
میرے اللہ، تیری رضا پاک ہے، ممکن نہیں اس میں تیری طرف سے نقص آئے
فَكَيْفَ يَكُوْنُ لَهٗ عِلَّةٌ مِّنِّيْٓ
پھر کیسے ممکن ہے کہ میں اسے نقص دار کہوں
اِلٰهِيْٓ اَنْتَ الْغَنِيُّ بِذَاتِكَ اَنْ يَّصِلَ اِلَيْكَ النَّفْعُ مِنْكَ
میرے اللہ، تو اپنی ذات میں بے نیاز ہے اس سے کہ تجھے اپنی ذات سے نفع پہنچے
فَكَيْفَ لَا تَكُوْنُ غَنِيًّا عَنِّيْٓ
کیوں کر تو مجھ سے بے نیاز نہ ہو گا
اِلٰهِيْٓ اِنَّ الْقَضَآءَ وَالْقَدَرَ يُمَنِّيْنِيْ
میرے اللہ، قضا و قدر مجھ کو آرزومند بناتی ہے
وَاِنَّ الْهَوٰي بِوَثَآئِقِ الشَّهْوَةِ اَسَرَنِيْ
اور خواہش نفس مجھے آرزوؤں کا قیدی بنا لیتی ہے
فَكُنْ اَنْتَ النَّصِيْرَ لِيْ حَتّٰي تَنْصُرَنِيْ
پس تو میرا مددگار بن جا تاکہ کامیاب ہو جاؤں، بینا ہو جاؤں
وَتُبَصِّرَنِيْ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ حَتّٰٓي اَسْتَغْنِيَ بِكَ عَنْ طَلَبِيْٓ
اور اپنے فضل سے مجھ کو بے نیاز کر دے تاکہ تیرے ذریعے حاجت سے بے نیاز ہو جاؤں
اَنْتَ الَّذِيْٓ اَشْرَقْتَ الْاَنْوَارَ فِيْ قُلُوْبِ اَوْلِيَآئِكَ
تو وہ ہے جس نے اپنے دوستوں کے دلوں کو نور کی شعاؤں سے روشن کر دیا
حَتّٰٓي عَرَفُوْكَ وَوَحَّدُوْكَ
تو انہوں نے تجھے پہچانا اور تجھے ایک مانا
وَاَنْتَ الَّذِيْٓ اَزَلْتَ الْاَغْيَارَ عَنْ قُلُوْبِ اَحِبَّائِكَ
اور تو وہ ہے جس نے اپنے دوستوں کے دلوں سے غیروں کو دور کر دیا
حَتّٰي لَمْ يُحِبُّوا سِوَاكَ وَلَمْ يَلْجَئُوْآ اِلٰي غَيْرِكَ
تو وہ سوائے تیرے کسی سے محبت نہیں رکھتے اور تیرے غیر کی پناہ نہیں لیتے
اَنْتَ الْمُوْنِسُ لَهُمْ حَيْثُ اَوْحَشَتْهُمُ الْعَوَالِمُ
جب زمانہ ان کو ہراساں کرے اس وقت تو ہی ان کا ہمدم ہے
وَاَنْتَ الَّذِيْ هَدَيْتَهُمْ حَيْثُ اسْتَبَانَتْ لَهُمُ الْمَعَالِمُ
اور تو وہ ہے جس نے ان کی رہنمائی کی جب وہ تیرے نشان و برھان سے دور ہوئے
مَاذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ
اس نے کیا پایا جس نے تجھے کھویا
وَمَا الَّذِيْ فَقَدَ مَنْ وَّجَدَكَ
اور اس نے کچھ نہ کھویا جس نے تجھ کو پایا
لَقَدْ خَابَ مَنْ رَّضِيَ دُوْنَكَ بَدَلًا
اور یقیناً ناکام ہوا جو تیری بجائے کسی اور کو پسند کرنے لگا
وَّلَقَدْ خَسِرَ مَنْۢ بَغٰي عَنْكَ مُتَحَوِّلًا
اور وہ گھاٹے میں پڑا جو سرکشی کے ساتھ تجھ سے پھر گیا
كَيْفَ يُرْجٰي سِوَاكَ وَاَنْتَ مَا قَطَعْتَ الْاِحْسَانَ
کس طرح تیرے غیر سے امید رکھی جا سکتی ہے جبکہ تیرا احسان و کرم رکتا ہی نہیں
وَكَيْفَ يُطْلَبُ مِنْ غَيْرِكَ
اور کیونکر تیرے غیر سے سوال کیا جا سکتا ہے
وَاَنْتَ مَا بَدَّلْتَ عَادَةَ الْاِمْتِنَانِ
جبکہ تیرے فضل و احسان کرنے کی عادت میں تبدیلی نہیں آتی
وَيَا مَنْ اَذَاقَ اَحِبّآئَهٗ حَلَاوَةَ الْمُؤَانَسَةِ
اے وہ جو اپنے دوستوں کو الفت کی مٹھاس چکھاتا ہے
فَقَامُوْا بَيْنَ يَدَيْهِ مُتَمَلِّقِيْنَ
پس وہ اس کے حضور تعریفیں کرتے کھڑے ہو جاتے ہیں
وَيَا مَنْ اَلْبَسَ اَوْلِيَآئَهٗ مَلَابِسَ هَيْبَتِهٖ
اے وہ جو اپنے دوستوں کو اپنی ہیبت کا لباس پہناتا ہے
فَقَامُوْا بَيْنَ يَدَيْهِ مُسْتَغْفِرِيْنَ
تو وہ اس کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں بخشش مانگتے ہوئے
اَنْتَ الذَّاكِرُ قَبْلَ الذَّاكِرِيْنَ
تُو یاد کرنے والوں سے پہلے ان کو یاد رکھنے والا ہے
وَاَنْتَ الْبَادِيْ بِالْاِحْسَانِ قَبْلَ تَوَجُّهِ الْعَابِدِيْنَ
تُو احسان میں ابتدا کرنے والا ہے عبادت گزاروں کے توجہ کرنے سے پہلے
وَاَنْتَ الْجَوَادُ بِالْعَطَآءِ قَبْلَ طَلَبِ الطَّالِبِيْنَ
تو عطا میں اضافہ کرنے والا ہے مانگنے والوں کے مانگنے سے پہلے
وَاَنْتَ الْوَهَّابُ ثُمَّ لِمَا وَهَبْتَ لَنَا مِنَ الْمُسْتَقْرِضِيْنَ
تو بہت دینے والا ہے پھر اس میں سے بطور قرض مانگتا ہے جو کچھ تو نے ہمیں دیا ہے
اِلٰهِيْٓ اُطْلُبْنِيْ بِرَحْمَتِكَ حَتّٰٓي اَصِلَ اِلَيْكَ
میرے اللہ، اپنی رحمت سے مجھ کو بلا لے تاکہ میں تیرے حضور پہنچ سکوں
وَاجْذِبْني بِمَنِّكَ حَتّٰٓي اُقْبِلَ عَلَيْكَ
مجھے اپنی طرف کھینچ لے تاکہ تیری بارگاہ میں آ سکوں
اِلٰهِيْ اِنَّ رَجَآئِيْ لَا يَنْقَطِـعُ عَنْكَ وَاِنْ عَصَيْتُكَ
میرے اللہ، بے شک میری آس تجھ سے نہیں ٹوٹے گی اگرچہ میں تیری نافرمانی کروں
كَمَآ اَنَّ خَوْفِيْ لَا يُزَايِلُنِيْ وَاِنْ اَطَعْتُكَ
جیسا کہ میرا خوف دور نہ ہو گا اگرچہ میں تیری اطاعت بھی کروں
فَقَدْ دَفَعَتْنِي الْعَوَالِمُ اِلَيْكَ
پس زمانے کی سختیوں نے مجھ کو تیری طرف دھکیل دیا
وَقَدْ اَوْقَعَنِيْ عِلْمِيْ بِكَرَمِكَ عَلَيْكَ
اور تیری نوازش کے علم نے تیری بارگاہ میں پہنچا دیا
اِلٰهِيْ كَيْفَ اَخِيْبُ وَاَنْتَ اَمَلِيْٓ
میرے اللہ، کیونکر ناامید ہو جاؤں جب کہ تو میری آرزو ہے
اَمْ كَيْفَ اُهَانُ وَعَلَيْكَ مُتَكَّلِيْٓ
یا کیسے پست ہوں گا جب کہ میرا بھروسہ تجھ پر ہے
اِلٰهِيْ كَيْفَ اَسْتَعِزُّ وَفِي الذِّلَّةِ اَرْكَزْتَنِيْٓ
میرے اللہ، کیسے عزت کا دعویٰ کروں جب کہ اس خواری میں تو نے مجھے یاد کیا
اَمْ كَيْفَ لَآ اَسْتَعِزُّ وَاِلَيْكَ نَسَبْتَنِيْٓ
یا کیسے عزت کا دعویٰ نہ کروں میری نسبت تیری طرف ہے
اِلٰهِيْ كَيْفَ لَآ اَفْتَقِرُ
میرے اللہ کیونکر فقیر نہ بنوں
وَاَنْتَ الَّذِيْ فِي الْفُقَرَآءِ اَقَمْتَنِيْٓ
جب کہ تو نے مجھے فقیروں کی صف میں رکھا ہے
اَمْ كَيْفَ اَفْتَقِرُ
یا کیسے میں فقیر بنوں
وَاَنْتَ الَّذِيْ بِجُوْدِكَ اَغْنَيْتَنِيْ
جب کہ تو نے مجھ کو اپنی عطا سے غنی کیا ہوا ہے
وَاَنْتَ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ غَيْرُكَ
اور تو وہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
تَعَرَّفْتَ لِكُلِّ شَيْءٍ فَمَا جَهِلَكَ شَيْءٌ
تو نے ہر چیز کو اپنی پہچان کرائی، پس کوئی چیز نہیں جو تجھے پہچانتی نہ ہو
وَّاَنْتَ الَّذِيْ تَعَرَّفْتَ اِلَيَّ فِيْ كُلِّ شَيْءٍ
اور تو وہ ہے جس نے ہر چیز کے ذریعے مجھے اپنی معرفت کرائی
فَرَاَيْتُكَ ظَاهِرًا فِيْ كُلِّ شَيْءٍ
پس میں نے تجھے ہر چیز میں عیاں و نمایاں دیکھا
وَّاَنْتَ الظَّاهِرُ لِكُلِّ شَيْءٍ
اور تو ہر چیز پر ظاہر و آشکار ہے
يَّا مَنِ اسْتَوٰي بِرَحْمَانِيَّتِهٖ
اے وہ جو اپنی رحمت عامہ کے ساتھ قائم ہے
فَصَارَ الْعَرْشُ غَيْبًا فِيْ ذَاتِهٖ
کہ عرش اس کی ذات میں نہاں ہو گیا ہے
مَحَقْتَ الْاٰثَارَ بِالْاٰثَارِ
تو نے اپنی نشانیوں سے دیگر نشانیوں کو مٹا دیا
وَمَحَوْتَ الْاَغْيَارَ بِمُحِيطَاتِ اَفْلَاكِ الْاَنْوَارِ
تو نے اپنے غیروں کو نورانی آسمانوں کے حلقوں میں نابود کر دیا
يَا مَنِ احْتَجَبَ فِيْ سُرَادِقَاتِ عَرْشِهٖ
اے وہ جو اپنے عرش کی چلمنوں میں پنہاں ہو گیا
عَنْ اَنْ تُدْرِكَهُ الْاَبْصَارُ
کہ دیکھتی آنکھیں اسے دیکھ نہیں پاتیں
يا مَنْ تَجَلّٰي بِكَمَالِ بَهَآئِهٖ
اے وہ جس نے اپنے نور کامل کا جلوہ دکھایا
فَتَحَقَّقَتْ عَظَمَتُهُ الاِسْتِوَآءَ
تو اس کی عظمت قائم و برقرار ہو گئی
كَيْفَ تَخْفٰي وَاَنْتَ الظَّاهِرُ
کیونکر پوشیدہ ہے تو جب کہ آشکار ہے
اَمْ كَيْفَ تَغِيْبُ وَاَنْتَ الرَّقِيْبُ الْحَاضِرُ
یا کیسے تو پنہاں ہے جبکہ تو نگہبان اور حاضر ہے
اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَديرٌ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَحْدَهٗ
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، اور اللہ کیلئے حمد ہے جو یکتا ہے۔
