🧕🏻 مخصوص ان خواتین کے لئے جو اپنے پیاروں کے لیے پُر برکت اور نورانی دسترخوان بچھانا چاہتی ہیں 🥗🥘🍽️🥣
1۔ جب آپ راشن کی خریداری کررہی ہوں تو اُس دوران سوره کوثر کی تلاوت کریں۔
2۔ کھانا پکانے🥘 سے پہلے وضو کر لیا کریں اور جب بھی باورچی خانے میں داخل ہونے لگیں تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔
3۔ کھانا پکانے سے پہلے یہ نیت کریں کہ جو کھانا🥘 پکایا جا رہا ہے وہ نذرِ امام ہے۔ ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ ہفتے کے ہر دن کو ایک امام سے منسوب کریں ایسا کرنے سے✌️ دو فائدے حاصل ہونگے ایک تو یہ کہ ہر روز آپ کے🏡 گھر میں ایک امام کا دسترخوان بچھے گا اور دوسرا یہ کہ آپ کو ہر روز ایک امام کی نذر🥘 پکانے کا ثواب ملے گا۔
4۔ جب چولہا جلا رہی ہوں تو اس دعا کی تلاوت کرے اللہم اجرنا من النار یعنی اے خدا مجھے جہنم کی آگ 🔥 سے محفوظ رکھنا۔
اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ١ؕ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ١ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّ لَا غَرْبِيَّةٍ١ۙ يَّكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ١ؕ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍ١ؕ يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَآءُ١ؕ وَ يَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌۙ۰۰۳۵
ایسا کرنے سے کھانا بہت مزے دار ہوگا🤤 اور دوسرا یہ کہ گھر کے افراد کے درمیان محبت💞 بڑھتی جائے گی گھر میں برکت ہوگی اور گھر کے افراد👨👩👧👦 کا اخلاق اچھا ہو جائے گا۔
6۔ اور آخر میں کھانے میں برکت کے لیے کھانے پر سات مرتبہ سورہ قریش کی تلاوت کریں.
7۔ اگر آپ کو ایسا لگے کہ کام بہت زیادہ ہے اور آپ میں طاقت 😓 کم ہے تو «لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ» کی تلاوت کریں۔
8۔ جب پانی 🚰💦 کا استعمال کر رہی ہوں تو پیغمبر(ص) پر درود بھیجیں تاکہ روز قیامت انکی کی شفاعت سے بہرہ مند ہو سکے اور آپ کو آب کوثر پینا نصیب ہو۔
9۔ جب بھی چُھری🔪 سے کسی چیز کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہوں تو یہ ذکر پڑھیں سبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ۔
10۔ جب آپ کا کام ختم ہو جائے تو خدا کا شکر 🤲🏻 بجا لائیں اور اگر تھک جائیں تو کہیے اعوذباللہ من الشیطان الرجیم خدا کی پناہ شیطان 👹 مردود سے۔
11۔ اور اگر آپ اِن تمام باتوں پر عمل کریں تو آپ ہمیشہ ذکر📿 کی حالت میں رہیں گیں اور جو بھی ہمیشہ خدا کا ذکر کرتا رہتا ہے ایسا ہےجیسے خدا کی راہ میں جہاد کر رہا ہو۔ تو کیوں نہ اپنے روزمرہ کے گھریلو کاموں کو خدا کی قربت کی نیت سے انجام دیں اور جہاد کا ثواب اٹھائے۔