Nahjul Balagha Kalma 378 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, May 18, 2016

Nahjul Balagha Kalma 378

رزق دو2طرح کا ہوتا ہے۔ایک وہ جس کی تلا ش میں تم ہو ‘اور ایک وہ جوتمہاری جستجو میں ہے۔اگر تم اس تک نہ پہنچ سکوگے تو وہ تم تک پہنچ کررہے گا۔لہٰذ ا اپنے ایک دن کی فکر پر سال بھر کی فکریں نہ لادو۔جوہر دن کارزق ہے وہ تمہارے لیے کافی ہےتو اللہ ہر نئے دن جو روزی اس نے تمہارے لیے مقرر کر رکھی ہے وہ تمہیں دے گا اور تمہاری عمر کا کوئی سال باقی نہیں ہے تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی طلبگارتمہارے رزق کی طرف تم سے آگے بڑھ نہیں سکتا اور نہ کوئی غلبہ پانے والا اس میں تم پر غالب آسکتا ہے اور جو تمہارے لیے مقدر ہوچکا ہے اس کے ملنے میں کبھی تاخیر نہ ہوگی۔

(سید رضی فرماتے ہیں کہ )یہ کلام اسی باب میں پہلے بھی درج ہوچکا ہے۔مگر یہاں کچھ زیادہ وضاحت و تشریح کے ساتھ تھااس لیے ہم نے اس کا اعادہ کیا ہے اس قاعدہ کی بناء پر جو کتا ب کے دیباچہ میں گز رچکا ہے۔

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here