نہج البلاغہ کلمہ 113 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, April 23, 2015

نہج البلاغہ کلمہ 113

عقل سے بڑھ کر کوئی مال سود مند اور خود بینی سے بڑھ کر کوئی تنہائی و حشت ناک نہیں ۔ اور تدبر سے بڑھ کر کوئی عقل کی بات نہیں۔ اور کوئی بزرگی تقویٰ کے مثل نہیں ۔ اور خوش خلقی سے بہتر کوئی ساتھی اورادب کے مانند کوئی میراث نہیں ۔ اور توفیق کے مانند کوئی پیشرو اور اعمال خیر سے بڑھ کر کوئی تجارت نہیں۔ اور ثواب کا ایسا کوئی نفع نہیں اور کوئی پرہیز گاری شبہات میں توقف سے بڑھ کر نہیں۔ اور حرام کی طرف بے رغبتی سے بڑھ کر کوئی زہد اور تفکر اور پیش بینی سے بڑھ کر کوئی علم نہیں ۔ اور ادائے فرائض کے مانند کوئی عبادت اور حیا وصبر سے بڑھ کر کوئی ایمان نہیں ۔ اور فروتنی سے بڑھ کر کوئی سرفرازی نہیں ۔ اور علم کے مانند کوئی بزرگی وشرافت نہیں حلم کے مانند کوئی عزت اور مشورہ سے مضبوط کوئی پشت پناہ نہیں۔

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here