نہج البلاغہ کلمہ نمبر 82 - Mujarab Duas from Quran and Hadith

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, March 9, 2015

نہج البلاغہ کلمہ نمبر 82

تمہیں ایسی پانچ باتوں کی ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر انہیں حاصل کرنے کے لیے اونٹوں کو ایڑ لگا کر تیز ہنکاؤتو وہ اسی قابل ہو ں گی۔ 1. تم میں سے کوئی شخص اللہ کے سوا کسی سے آس نہ لگائے اور 2. اس کے گناہ کے علاوہ کسی شے سے خو ف نہ کھائے اور 3. اگر تم میں سے کسی سے کوئی ایسی بات پوچھی جائے کہ جسے و ہ نہ جانتا ہو تو یہ کہنے میں نہ شرمائے کہ میں نہیں جانتا اور 4. اگر کوئی شخص کسی بات کو نہیں جانتا تو اس کے سیکھنے میں شرمائے نہیں ٬اور 5. صبر و شکیبائی اختیار کر و کیونکہ صبر کو ایمان سے وہی نسبت ہے جو سر کو بدن سے ہوتی ہے۔ اگر سر نہ ہوتو بدن بیکار ہے ٬یونہی ایمان کے ساتھ صبر نہ ہو تو ایمان میں کوئی خوبی نہیں ۔ ہر کر اصبر نیست ایمان نیست

sponsors

Post Top Ad

Responsive Ads Here